Print Page Options Listen to Reading
Previous Prev Day Next DayNext

The Daily Audio Bible

This reading plan is provided by Brian Hardin from Daily Audio Bible.
Duration: 731 days

Today's audio is from the EHV. Switch to the EHV to read along with the audio.

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
Version
زکریاہ 4-5

شمعدان اور دو زیتون کے درخت

اور تب وہ فرشتہ جو مجھ سے با تیں کر رہا تھا۔ میرے پاس واپس آیا اور مجھے جگا یا۔ جیسا کہ آدمی کو نیند سے جگا یا جا تا ہے۔ تب فرشتے نے پو چھا، “تم کیا دیکھتے ہو؟ ”

میں نے کہا، “ میں ایک ٹھوس سو نے کا شمعدان دیکھتا ہوں۔ اس شمعدان پر سات چراغ ہیں جس کے سر پر ایک کٹورا ہے۔ کٹورے میں سات نلیاں نکل رہی ہیں اور ہر ایک نلی ہر چراغ تک جا رہی ہے۔ وہ نلی تیل کو ہر ایک چراغ تک لا تی ہیں۔ اور دو زیتون کا درخت ہے ایک کٹورے کے دا ئیں جانب اور ایک با ئیں جانب ہے۔” اور تب میں اس فرشتہ سے جو مجھ سے با تیں کر رہا تھا، پو چھا، “اے میرے آقا! ان سب کا مطلب کیا ہے؟ ”

مجھ سے با تیں کر نے وا لے فرشتے نے کہا، “کیا تم نہیں جانتے کہ یہ سب چیزیں کیا ہیں؟ ”

میں نے کہا، “نہیں میرے آقا۔”

تب اس نے مجھ سے کہا، “یہ پیغام خداوند کی جانب سے زُرباّبل کو ہے تمہا ری مدد نہ تو کسی فوج سے اور نہ ہی تمہا ری مدد کسی طاقت سے آئیگی بلکہ میری روح سے۔ وہ اونچا پہاڑ زُرباّبل کے لئے چٹیل زمین کی مانند ہو گا۔ جب وہ ہیکل کے آخری پتھر کو جگہ پر رکھے گا تو لوگ چلا ئیں گے، “ واہ کتنا خوبصورت! واہ کتنا خوبصورت! ”

پھر خداوند کا کلام مجھ پر ناز ل ہو گا۔ “زرُبّابل کے ہا تھوں نے اس ہیکل کی بنیاد ڈا لی اور اسی کے ہا تھ ا سے تمام بھی کریں گے۔ تب تو جانے گا کہ خداوند قادر مطلق نے مجھے تمہا رے پاس بھیجا ہے۔ 10 لوگوں کو چھو ٹی شروعات کو گھٹا کر نہیں بتا نا چاہتے وہ اس سے شرمندہ نہیں ہونگے۔ لوگ بہت خوش ہونگے جب زربابل کے ہاتھوں میں ساہول دیکھیں گے۔ پتھر کی سات کنارے خدا وند کی سات آنکھیں ہیں جو ساری زمین کو دیکھتی ہے۔”

11 تب میں (زکریاہ ) نے اس سے کہا، “میں نے زیتون کا ایک پیڑ شمعدان کے دائیں جانب اور ایک بائیں جانب دیکھا۔ ان دونوں زیتون کا پیڑ کیا پیش کرتا ہے۔” 12 میں نے اس سے یہ بھی کہا، “زیتون کی یہ دو شاخیں جو سونے کی دو نلیوں جو سنہرا تیل ڈالتا ہے کے بغل میں ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ ”

13 تب فرشتے نے مجھ سے کہا، “کیا تم نہیں جانتے کہ ان چیزوں کا مطلب کیا ہے؟

میں نے کہا، “اے آقا نہیں! ”

14 اس نے کہا، “یہ دو آدمی کو بتا تا ہے جسے خالص مقدس تیل سے مسح کیا گیا ہے۔ جو ساری زمین کے خدا وند کی خدمت میں کھڑے ہیں۔”

اڑتا ہوا طومار

میں نے پھر نگاہ بلند کی اور میں نے ایک اڑ تا ہوا طومار دیکھا۔ فرشتہ نے مجھ سے پوچھا، “تم کیا دیکھتے ہو؟ میں نے کہا، “میں ایک اڑتا ہوا طومار دیکھتا ہوں جس کی لمبائی بیس ہاتھ اور چوڑائی دس ہاتھ ہے۔” تب فرشتہ نے مجھ سے کہا، “اس طومار پر ساری زمین کے لئے لعنت لکھی ہے۔ اس طومار کی ایک جانب چوروں کے لئے لعنت لکھی ہے، اور دوسری جانب ان لوگوں کے لئے لعنت لکھی ہے جو جھو ٹا وعدہ کرتے ہیں۔ خدا وند قادر مطلق فرماتا ہے میں اس طومار کو چوروں اور ان لوگوں کے لئے گھر بھیجوں گا جو جھو ٹا عہد کرتے وقت میرے نام کا استعمال کرتے ہیں۔ وہ طومار وہیں رہے گا اور یہ ان کے گھروں کو فنا کر دیگا۔ یہاں تک کہ پتھر اور لکڑی کے ستون بھی برباد کر دیئے جا ئیں گے۔”

عورت اور ٹوکری

اور وہ فرشتہ جو مجھ سے کلام کر تا تھا نکلا اور اس نے مجھ سے کہا، “اوپر دیکھو! اب کیا با ہر آرہا ہے؟”

میں نے کہا، “میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ”

اس نے جواب دیا، “یہ ایک ٹوکری ہے۔ یہ ٹوکری اس ملک کے لوگوں کے کئے ہو ئے گنا ہوں کی پیمائش کیلئے ہے۔”

ٹوکری کا سر پوش سیسے کا ہے۔ جب اسے اٹھا یا گیا تو اس کے اندر ایک عورت بیٹھی ہو ئی دیکھی گئی۔” فرشتے نے کہا، “عورت بُرائی کی نشانی ہے۔ اور اس نے ان کو نیچے دبا کر ڈھکن (سرپوش ) واپس رکھ دیا۔ تب میں نے پھر نظر اٹھا ئی اور دوعورتوں کو سارس کی مانند پنکھ سے اڑتے دیکھا۔ اور انکا پنکھ ہوا میں اڑ رہی ہے۔ اور وہ عورتیں ٹوکری اٹھا کر آسمان اور زمین کے درمیا ن سے لے گئیں۔ 10 تب میں نے کلام کرنے وا لے اس فرشتے سے پو چھا، “وہ عورتیں ٹوکری کو کہاں لے جا رہی ہیں؟ ”

11 فرشتہ نے مجھ سے کہا، “وہ سنعا ر میں اپنے لئے ایک گھر بنا نے جا رہی ہیں۔ جب وہ گھر بنا لیں گی تو ٹوکری کو اس اسٹینڈ پر رکھ دیں گي جسے اس کے لئے بنایا گیا تھا۔”

مکاشفہ 14

نغمہ نجات

14 تب میں نے دیکھا کہ میرے سامنے میمنہ ہے جو کوہِ صیّون پر کھڑا ہے اور اس کے ساتھ ایک لاکھ چوالیس ہزار لوگ ہیں انکی پیشانیوں پر اسکا نام اور اس کے باپ کا نام لکھا ہوا ہے۔

میں نے آسمان سے ایک آوا ز سنی جو سیلاب کے پا نی کے شور اور گرجدار بجلی کے شور کی مانند تھی۔ جو آواز میں نے سنی وہ ایسی ہی تھی جیسے کچھ لوگ بر بط بجا رہےہوں۔ لوگوں نے ایک نیا گیت تخت کے سامنے اور چار جانداروں اور بزرگوں کے سامنے گایا جن لوگوں نے وہ نیا گیت سیکھا تھا تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار تھی۔ جو دنیا میں سےخرید لئے گئے تھے۔ ان کے سوا اور کوئی دوسرا اس گیت کو نہ سیکھ سکے۔

یہ ایک لاکھ چوا لیس ہزار وہ لوگ تھے جنہوں نے عورتوں کے ساتھ کو ئی برا کام نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو پا کیزہ رکھا۔ وہ جہاں بھی گئے وہاں میمنہ کے ساتھ چلے اور یہ ایک لا کھ چوا لیس ہزار لوگ دنیا کے لوگوں میں سے خریدے گئے تھے۔ یہ پہلے لو گ تھے جنہیں خدا اور میمنہ کے لئے پیش کیا گیا۔ ان لوگوں نے کبھی جھوٹ نہیں کہا کوئی غلطی نہیں کی۔

تین فرشتے

تب میں نے دوسرے فرشتے کو ہوا میں اونچائی پر اڑتے دیکھا۔جس کے پاس ابدی خوشخبری تھی زمین کے رہنے والی ہر قوم قبیلہ اور اہل زبان لوگوں کو سنانے کے لئے۔ فرشتے نے بڑی آواز میں کہا “خدا سے ڈرو اور اسکی تعریف کرو کیوں کہ اس کے انصاف کر نے کا وقت آگیا ہے۔ خدا کی عبادت کرو جس نے آسمان ،زمین ،سمندر اور چشموں کو پیدا کیا۔”

تب دوسرے فرشتے پہلے فرشتے کے بعد آیا اور کہا، “عظیم شہر بابل تباہ ہو گیا۔ اُس نے تمام قوموں کو اپنی فحاشی کو اور خدا کے غضب کی مئے پلائی ہے۔”

پہلے دو فرشتوں کے بعد ایک تیسرا فرشتہ آیا اور تیسرے فرشتے نے بھی اونچی آواز میں کہا ،“جو کوئی اس جانور کی یا اس جانور کے بُت کی عبادت کرے اور اس جانور کا نشان اپنی پیشانی یا ہاتھ پر لگاتا ہے ، 10 گو یا ایسا شخص خدا کے غضب کی مئے پیتا ہے جو اسکے غضب کے پیا لے میں بغیر ملاوٹ کے تیار کی گئی ہے ایسے شخص کو جلتی ہو ئی گندھک کا عذاب مقدس فرشتوں اور میمنہ کے سامنے دیا جائے گا۔ 11 اور اس عذاب سے جو دھواں اٹھے گا وہ ہمیشہ اٹھتا رہیگا جو بھی اس جانور اور اس کے بت کی عبادت کریگا اور اس کے نام کا نشان حاصل کریگا اسے دن رات کبھی سلامتی نہیں ملے گی۔” 12 خدا کے مقدس لوگوں کو صبر کر نا چاہئے انہیں خدا کے احکام کی تعمیل اور یسوع پر مضبوط ایمان رکھنا چاہئے۔

13 تب میں نے آسمان سے آواز سنی اُسنے کہا ،“لکھو!اب سے جتنے لوگ خدا وند میں مرے ہیں وہ مُبارک ہیں۔”

اور روح نے کہا ہاں ،“وہ لوگ اپنی سخت محنت کی وجہ سے آرام پائینگے جو انہوں نے کی ہےوہی ان کے ساتھ ہونگے۔”

زمین کی فصل

14 تب میں نے دیکھا کہ ایک سفید بادل میرے سامنے ہے اس بادل پر ابن آدم کے جیسا کو ئی بیٹھا ہے جس کے سر پر سونے کا تاج اور اسکے ہاتھ میں تیز درانتی تھی۔ 15 پھر دوسرا فرشتہ خدا کے گھر سے باہر آیا اور اس بادل پر بیٹھا ہوا تھا پکار کر کہا “اپنی درانتی لو اور فصل کاٹو کیوں کہ زمین کی فصل کی کٹائی کا وقت آگیا ہے زمین کی فصل پک گئی ہے۔” 16 وہ جو بادل پر بیٹھا تھا اس نے زمین پر درانتی پھینک دی اور زمین کی فصل کٹ گئی تھی۔

17 تب دوسرا فرشتہ آسمان کی ہیکل سے باہر آیا اس فرشتے کے پاس بھی تیز درانتی تھی۔ 18 ایک اور فرشتہ قربان گاہ سے آیا جو آ گ پر اختیار رکھتا تھا اس نے تیز درانتی والے فرشتے سے کہا ،“اپنی تیز درانتی لے اور زمین کے انگور کی بیلوں سے انگور کے گچُھے جمع کر لے کیوں کہ زمین پر انگور پک چکے ہیں۔” 19 فرشتے نے اپنی درانتی زمین پر پھینکی۔فرشتے نے زمین کے انگوروں کی بیل سے انگور جمع کر کے خدا کے غضب کی مئے کے کولہوں میں پھینک دیا۔ 20 انگوروں کو اس کولہو میں نچوڑا گیا جو شہر کے باہر تھا۔ جس سے اتنا خون بہا کہ وہ گھو ڑے کے لگام کی اونچائی تک دوسو میل کے فاصلے تک بہہ نکلا۔

زبُور 142

داؤد کا مِشکیل جب وہ غار میں تھا،دُعا

142 میں مدد پا نے کے لئے خداوند کو پُکا روں گا۔
    میں خداوند سے فریاد کروں گا۔
میں خداوند کے حضور فریاد کرتا ہوُں۔
    میں خداوند کے حُضور اپنا دُکھ بیان کر تا ہوُں۔
میرے دُشمنوں نے میرے لئے جال بچھا یا ہے۔
    میں اپنی امید کھو رہا ہوں، خداوند جانتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

میں چاروں جانب دیکھتا ہوُں،
    اور کوئی اپنا دوست دکھا ئی نہیں دیتا۔
    میرے پاس جانے کو کو ئی جگہ نہیں ہے۔
    کو ئی بھی شخص مجھ کو بچا نے کی کوشش نہیں کر تا ہے۔
اِس لئے میں نے سہا را پا نے کو خداوند کو پُکا را ہے۔
    اے خدا ! توُ میری پناہ ہے۔
    اے خُدا توُ ہی مجھے زندہ رکھ سکتا ہے۔
اے خداوند! میری شکایت پر توّجہ دے۔
    مجھ کو تیری بہت ضرورت ہے۔
توُ مجھے اُن لوگوں سے بچا لے جو میرا تعاقب کر تے ہیں۔
    وہ مجھ سے زیادہ طا قتور ہیں۔
مجھ کو سہا را دے تا کہ اِس جال سے بچ نکلوں۔
    تب خداوند! میں تیرے نام کا شکر ادا کروں گا۔
نیک لوگ میرے ساتھ جشن منائیں گے ،
    کیوں کہ توُ نے میری نگہداشت کی۔

امثال 30:21-23

21 تین چیزیں ایسی ہیں جن سے زمین کا نپتی ہے بلکہ اصل میں وہ چار ہیں جنہیں زمین برداشت نہیں کر تی۔ 22 خادم جو بادشا ہ بن جا تا ہے ، ایک بے وقوف جس کے پاس کھانے کے لئے کا فی مقدار میں غذا ہو تی ہے ، ایک شادی شدہ عورت جس سے نفرت کی جا تی ہے ، 23 اور ایک نوکرانی جو اپنی مالکن کی جگہ لے لیتی ہے۔

Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)

2007 by World Bible Translation Center