۲ تیِمُتھِیُس 4
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
4 خدا اور یسوع مسیح کے سامنے میں تمہیں حکم دیتا ہوں مسیح یسوع ہی سب زندوں اور مردوں کا فیصلہ کرنے وا لا ہے۔ اور اسکے ظہور اور بادشا ہی کو یاد دلا کر میں تمہیں حکم دیتا ہوں۔ 2 چنانچہ لوگوں کو خوش خبری دو تمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہئے لوگ جب غلطیاں کریں گے تو تم انکو درست کرو۔ اور انہیں ہمت بندھا ؤ صبر سے اور ہوشیاری کے ساتھ ان تعلیمات سے آ گاہ کرو۔
3 وہ وقت آئیگا جب لوگ سچی تعلیمات کو نہیں سنیں گے لیکن وہ لوگ زیادہ سے زیادہ استاد کو پا لیں گے۔ ان کی خواہش کے مطا بق وہ تعلیمات دیں گے جیسا کہ وہ سننا چاہیں گے۔ 4 لوگ سچا ئی کو سننا پسند نہیں کریں گے وہ لوگ جھو ٹی تعلیمات کی کہانیوں پر یقین کریں گے۔ 5 لیکن تمہیں ہمیشہ اپنے آپ پر قابو رکھنا ہو گا جب مصیبتیں آئینگی تو انہیں برداشت کرو اور انہیں خوش خبری سنا یا کرو ایک خدا کے خادم کی طرح تم تمام اپنے کا م کو پورا کرو۔
6 میری زندگی خدا کے لئے ہی پیش ہو چکی ہے میرا وقت آگیا ہے کہ اس زندگی کو چھوڑ دوں۔ 7 میں نے اچھی لڑا ئی لڑی ہے میں اپنی دوڑ مکمل کر چکا ہوں میں نے ایمان کی حفاظت کی ہے۔ 8 اب انعام کا تاج میرا منتظر ہے جو میری نیکی کے لئے مجھے ملے گا جیسا کہ میں خدا کے ساتھ راست تھا۔ خدا وند جو عادل اور منصف ہے وہ تاج مجھے جزا کے دن دیگا صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ان سب لوگوں کو بھی ملیگا جو اس سے محبت کر تے ہیں اور آئندہ کے لئے اسکی آمد کے منتظر ہیں۔
ذاتی کلام
9 مجھ سے ملنے کے لئے جتنا جلد ہو سکے کو شش کرو۔ 10 دیماس بہت زیادہ دنیا کی محبت میں پڑ گیا ہے اس لئے اس نے مجھے چھو ڑ دیا ہے وہ تھسلّنیکے چلا گیا ہے کریسکپنس گلتیہ کو چلا گیا ہے اور ططس دلمتیہ کو چلا گیا ہے۔ 11 صرف لوقا ہی اب تک میرے ساتھ ہے جب تم آؤ تو اپنے ساتھ مر قس کو بھی ساتھ لے آنا وہ یہاں میرے کام میں میری مدد کریگا۔ 12 میں نے ،تخکُس کو اِفُسس بھیج دیا ہے۔
13 جب میں تراوس میں تھا تو اپنا چوغہ وہاں کر پس کے یہاں چھو ڑا تھا جب تم آؤ تو وہ بھی ساتھ لا ؤ اور میری کتا بیں بھی لے آؤ یہ کتابیں چمڑے پر لکھی ہو ئی ہیں جو میرے لئے بہت ضروری ہیں۔
14 سکندر ٹھٹھیرے نے مجھ سے بہت برائیاں کی ہیں۔خدا وند اسے اسکے کاموں کے موافق بدلہ دیگا۔ 15 تم بھی اس سے ہو شیار رہنا کہ کہیں وہ تمہیں بھی نقصان نہ پہونچائے اس نے ہماری تعلیمات کے خلاف سختی سے لڑا ئی لڑی ہے۔
16 پہلی مرتبہ عدالت میں میں نے اپنا دفاع کیا تب و ہاں کسی نے میری مدد نہیں کی اور ہر ایک نے مجھے چھو ڑ دیا میں دعا کر تا ہوں کہ خدا انہیں اس کے لئے معاف کر دے۔ 17 لیکن خدا وند میرے ساتھ تھا اور اس نے مجھے غیر یہودیوں کو پو ری طرح خوشخبری دینے کی طا قت دی۔ تا کہ سب غیر یہودی سن سکیں شیر کے منھ سے مجھے بچا لیا گیا۔ 18 جب کو ئی شخص مجھے نقصان پہونچا نے کی کوشش کریگا تو خدا وند مجھے بچائے گا خدا وند مجھے حفاظت سے اپنی آسمانی بادشاہت میں لے آئے گا ہمیشہ ہمیشہ کا جلال خدا وند کے لئے ہے۔
خط کا آخری حصہ
19 پرسکہ اور اکولہ سے اور اُنیفُرس کے خاندان سے سلام کہنا۔ 20 اراستس کرنتھس میں ٹھہرا ہے اور میں نے ترِفُمس کو اس کی بیماری کی وجہ سے مملیتُس میں چھو ڑ دیا ہے۔ 21 جتنا جلد ہو سکے کوشش کر کے جاڑوں سے پہلے میرے پاس آؤ۔
یوُبوُلسُ تمہیں سلام کہتا ہے پوُدینس، لینس، کلودیہ اور سب مسیحی بھا ئی اور بہنیں بھی تمہیں سلام کہتے ہیں۔
22 خدا وند تمہارے ساتھ رہے تم سب پر خدا کا فضل ہو تا رہے۔
2007 by Bible League International