۱ تھسّلنیکیوں 5
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
خداوند کے استقبال کے لئے تیار رہو
5 اے بھا ئیو اور بہنو! تمہیں تا ریخ اور اوقات کے لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 2 تم اچھی طرح جانتے ہو کہ خداوند کی دوبارہ آمد کا دن اسی طرح غیر متوقع ہوگا جس طرح رات میں چور آتا ہے۔ 3 جب لوگ کہیں گے، “ہم سلامتی سے محفوظ ہیں” تب تباہی اترے گی اور وہ تباہی اس درد کی مانند ہوگی جو عورت کو بچہ جنتے وقت ہو تی ہے اور وہ لوگ کہیں بھی بچ کر بھا گ نہ پا ئیں گے۔
4 لیکن تم سب بھا ئی بہن تا ریکی میں نہیں رہوگے کہ وہ دن چپکے سے چور کی طرح آکر تمہیں تعجب میں ڈال دے۔ 5 تم سب لوگوں کا تعلق تو روشنی سے ہوگا اور تم لوگوں کا تعلق رات سے یاتاریکی سے نہیں ہوگا۔ 6 اس لئے ہمکو دوسرے لوگوں جیسا نہیں ہونا چاہئے ہم کو سوتے نہیں رہنا چاہئے بلکہ ہمیں جاگتے رہنا چاہئے اور خود پر قابو رکھنا چاہئے۔ 7 کیوں کہ جو سوتے ہیں تو رات میں سوتے ہیں اور جو نشہ کر تے ہیں تو وہ بھی رات میں نشہ کر تے ہیں۔ 8 لیکن ہما را تعلق تو دن سے ہے اس لئے ہمیں اپنے پر قابو رکھنا چا ہئے آؤ ایمان اور محبت کا بکتر لگا کر اور نجات کی امید خود پہن کر ہوشیار رہیں۔
9 خدا نے ہمیں اپنے غصہ میں مبتلا ہو نے کے لئے نہیں چنا بلکہ ہم کو ہما رے خدا وند یسوع مسیح کے ذریعہ نجات دینے کے لئے چنا ہے۔ 10 یسوع ہما رے لئے ہی مر گئے تا کہ ہم اس کے ساتھ مل کر رہیں ہمارے زندہ یا مردہ ہو نے کا کو ئی فرق نہیں پڑتا جب وہ آئیں گے۔ 11 اس لئے ایک دوسرے کو سکھ پہنچا ؤ اور ایک دوسرے کو طا قتور بناؤ جیسا کہ تم کر بھی رہے ہو۔
آخری ہدا یات اور سلام
12 اے بھائیو اور بہنو! تم سے ہما ری درخواست ہے کہ جو لوگ تمہا رے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں اور جو خدا وند میں تمہیں راہ دکھا تے ہیں ان کی عزت کر تے رہو۔ 13 اور انکے کام کے سبب سے محبت کے ساتھ ان کی بڑی عزت کرو۔
اور ایک دوسرے کے ساتھ امن سے رہو۔ 14 اے بھا ئیو اور بہنو! ہم تم سے کہتے ہیں کہ جو لوگ کام نہیں کرتے انہیں خبردار کرو جو لوگ ڈرتے ہیں ان کو ہمت دلا ؤ جو کمزور ہیں انکی مدد کرو اور ہر ایک کے ساتھ صبر سے کام لو۔ 15 اس بات کو یقینی بناؤ اور دیکھتے رہو کہ کو ئی بھی برائی کا بدلہ برا ئی سے نہ دے بلکہ سب ایک دوسرے سے بھلا ئی کر نے کا جتن کر تے ر ہیں۔
16 ہمیشہ خوش رہو۔ 17 دعا کرنا کبھی نہ چھو ڑو۔ 18 ہر وقت خدا کا شکر ادا کر تے رہو اور یہی خدا کی مر ضی ہے تم سے مسیح یسوع میں چا ہتا ہے۔
19 مقدس روح کے کام کو مت روکو۔ 20 نبیوں کے پیغام کو کبھی غیر اہم مت سمجھو۔ 21 ہر بات کی اصلیت کو جانچو لیکن جو اچھا ہے اس کو قبول کرو۔ 22 ہر قسم کی برا ئی سے دور رہو۔
23 ہما ری دعا ہے کہ خدا جو کہ سلامتی کا ذریعہ ہے وہ پورے طریقے سے تم کو پاک کردے۔ اور ہما ری دعا ہے کہ تمہا ری پوری ہستی،روح،جسم اور جان محفوظ اور بے عیب رہے جب ہما را خدا وند یسوع مسیح آئے۔ 24 وہ جس نے تمہیں بلا یا ہے وہی تمہا ری چیزیں پو را کرے گا کیوں کہ وہ وفادا رہے۔
25 بھائیو اور بہنو! برا ئے کرم ہما رے لئے بھی دعا کرو۔ 26 سب بھا ئیوں اور بہنوں کو جب تم ملو تو ہما را مقدس پیار ان کو دو۔ 27 میں خدا وند کے اختیار سے تمہیں کہتا ہوں کہ اس خط کو سب بھائیوں بہنوں کو پڑھ کر سنا ؤ۔ 28 ہما رے خدا وند یسوع مسیح کا فضل و کرم تمہا رے ساتھ رہے۔ آمین!
2007 by Bible League International