۱ تھسّلنیکیوں 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
3 ہم تمہا رے پاس نہیں آسکے لیکن اتنا طویل انتظار کرنا بھی مشکل تھا اس لئے ہم نے طئے کیا کہ ہم صر ف ا تھینے میں اکیلے ہی رہیں گے اور تُیمتھیس کو تمہا رے پاس بھیجیں گے وہ ہما را بھا ئی ہے وہ ہما رے ساتھ خدا کے لئے کام کرتا ہے اور وہ خدا کی طرف سے مسیح کی خوش خبری دینے میں ہماری مدد کرتا ہے ہم نے تیُمتھیس کوتمہا رے پاس بھیجا تا کہ وہ تمہا رے لئے سہولت پیدا کرے تا کہ تمہا رے ایمان میں پختگی آئے۔ 3 تیمتھیس کو اس لئے بھیجا ہے تا کہ تم میں کو ئی لرزاں نہ ہو ان مصیبتوں سے جو ہمیں پیش آتی ہیں اور تم جانتے ہو کہ ایسی مصیبتوں سے ہم کوسامنا کر نا چاہئے۔ 4 جب ہم تمہا رے ساتھ تھے تو ہم کہہ چکے تھے کہ ہم کو مصیبتوں کا سامنا کر نا ہو گا اور تم جانتے ہو کہ ایسا ہوا جیسا کہ ہم نے کہا تھا۔ 5 تیمتھیس کو میں نے تمہا رے پاس بھیجا ہے تا کہ تمہا رے ایما ن کے بارے میں جا ن سکوں جب میں زیادہ انتظار نہ کر سکا تو اس لئے اس کو بھیجا مجھے ڈرتھا کہیں وہ شیطان اکسا کر تمہیں شکست نہ دے اور ہما ری سخت محنت کو ضائع نہ کر دے۔
6 لیکن تیمتھیس تمہا رے یہاں سے واپس ہما رے پاس آگیا اور تمہا ری محبت اور ایمان کی خوش خبری دی تیتھُمیس نے یہ بھی کہا کہ تم ہمیں ہمیشہ راستبازی سے یاد کر تے ہو اور ہم سے دو با رہ ملنے کی خواہش رکھتے ہو اور ہم بھی یہی چا ہتے ہیں کہ تم سے دوبارہ ملیں۔ 7 بھائیو اور بہنو! ہمیں تمہا ری طرف سے اور تمہا رے ایمان کی بابت ہمیں اطمینان اور سکون ہے گویا ہمکو تکلیف اور مصیبت نے گھیر لیا ہے لیکن پھر بھی ہمیں تشفی ہے۔ 8 حقیقت میں ہما ری زندگی یہ ہے کہ تم خداوندمیں اٹل کھڑے رہو۔ 9 تمہا رے بارے میں تمہا رے سبب جو خوشی ہمیں ملی ہے، اس کے لئے ہم خدا کا شکر اپنے خدا کے سامنے کیسے کریں۔ 10 ہم دن رات مسلسل تمہا رے لئے دعا کرتے ہیں کہ ہم تم سے دو بارہ مل سکیں اور تمہیں ہر وہ چیز دیں جو تمہا رے ایمان کو پختہ بنا ئے۔
11 ہم اپنے خدا باپ اور ہما رے خداوند یسوع سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں تمہا رے پا س آنے کا موقع دے۔ 12 اور دعاء کرتے ہیں کہ خداوند تمہا ری محبت کو زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے لئے بڑھا ئے ہما ری دعا ہے کہ تم سب لوگوں سے محبت کرو جس طرح ہم تم سے کرتے ہیں۔ 13 ہما ری دعا ہے کہ تمہا رے دلوں میں قوت بھر جا ئے اور تم خدا باپ کے سامنے بے عیب اور مقدس ہو جا ؤ جب ہما را خداوند یسوع اپنے تمام مقدس لوگوں کے ساتھ آئے۔
2007 by Bible League International