یشوع 12
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
اسرائیل کا بادشاہوں کو شکست دینا
12 بنی اسرائیلیوں نے دریائے یردن کی مشرقی حصّہ پر قبضہ کیا۔ اُن کے قبضے میں ارنون سے حرمون پہاڑی تک اور تمام وادی یردن کی مشرقی حصّہ تھا۔ اس ملک کو لینے کے لئے بنی اسرائیلیوں نے جن بادشاہوں کو شکست دی تھی ان کی فہرست یہ ہے :
2 اموری لوگوں کا بادشاہ سیحون جو حسبون میں رہتا تھا وہ عروعیر جو ارنون وادی کے کنارے ہے ، وہاں سے دریائے یبّوق تک حکومت کرتا تھا۔ اُسکی زمین اُسکی گہری گھا ٹی کے بیچ سے شروع ہو تی تھی جو کہ عمّونی لوگوں کی سرحد تھی۔ سیحون جلعا د کے آدھے علاقہ پر حکومت کرتا تھا۔ 3 وہ یردن کی وادی کے مشرقی حصّہ سے ، گلیلی کی جھیل سے مردہ سمندر تک حکومت کر تا تھا اور وہ بیت یسیموت سے پِسگہ کی پہاڑی دامن کے جنوب تک بھی حکومت کرتا تھا۔
4 اُنہو نے بسن کے بادشاہ عوج کو بھی شکست دی۔ عوج رفائیمی لوگوں میں آخری شخص تھا وہ عستارات اور ادرعی پر حکومت کرتا تھا۔ 5 عوج کی حکومت حرمون کی پہاڑی سلکہ اور بسن کے تمام علاقے پر تھی۔ اُس کی حکومت کی سرحد وہاں تک تھی جہاں جسور معکا لوگ رہتے تھے۔ عوج جلعاد کے آدھے حصّے پر بھی حکومت کرتا تھا اس سرزمین کی سرحد کا آخری شام حسبون کے بادشاہ سیحون کی سرزمین پر ہوتا تھا۔
6 خداوند کے خادم موسیٰ اور بنی اسرائیلیوں نے اُن سب کو شکست دی اور موسیٰ نے اس ملک کو روبن کے خاندانی گروہ جاد کے خاندانی گروہ اور منسّی کے خاندانی گروہ کے آدھے لوگوں کے حوالے کردیا۔ موسیٰ نے یہ ملک ان کو انکے قبضے میں رکھنے کے لئے دیدیا تھا۔
7 یشوع اور بنی اسرائیلیوں نے ان سلطنت کے بادشاہوں کو شکست دی جو کہ یردن ندی کے مغرب میں تھے۔ یشوع نے ان لوگوں کو یہ ملک دیا اور اُسے (۲/۹۱) اسرائیلی خاندانی گروہوں میں تقسیم کیا۔ یہ وہ ملک تھا جو انہیں دینے کے لئے خدا وند نے وعدہ کیا تھا۔ یہ سلطنت لبنان کی وادی میں بعل جاد اور شعیر کے قریب خلق پہاڑ کے درمیان تھی۔ 8 یہ پہاڑی ملک نشیبی زمین میں ، یردن گھا ٹی میں ، پہاڑی دامن میں ، بیا بان میں اور نیگیو میں شامل ہے۔ یہ وہ زمین تھی جہاں حتّی لوگ ، اموری لوگ ، کنعانی لوگ ، فرزّی لوگ ، حوّی لوگ اور یبوسی لوگ رہتے تھے۔ جن بادشاہوں کو بنی اسرائیلیوں نے شکست دی اُن کی فہرست یہ ہے :
9 یریحو کا بادشاہ عی کا بادشاہ
10 یروشلم کا بادشاہ حبرون کا بادشاہ
11 یرموت کا بادشاہ لکیس کا بادشاہ
12 عجلون کا بادشاہ جزر کا بادشاہ
13 بیر کا بادشاہ جدر کا بادشاہ
v 14 حرمہ کا بادشاہ عراد کا بادشاہ
15 لبناہ کا بادشاہ عدلام کا بادشاہ
16 مقیدہ کا بادشاہ بیت ایل کا بادشاہ
17 تفوح کا بادشاہ حفر کا بادشاہ
18 افیق کا بادشاہ شرون کا بادشاہ
19 مدون کا بادشاہ حصور کا بادشاہ
20 سِمرون مرون کا بادشاہ اِکشاف کا بادشاہ
21 تعنک کا بادشاہ مجِدّو کا بادشاہ
22 قادس کا بادشاہ کر مِل میں یقنعام کا بادشاہ
23 لفت دور کی پہاڑی کا دور کا بادشاہ جلجال میں گوئیم کا بادشاہ
24 تِرضہ کا بادشاہ
جملہ بادشاہوں کی تعداد ۳۱
2007 by Bible League International