یسعیاہ 66
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
خدا کا سبھی قوموں کی عدالت کرنا
66 خداوند یہ کہتا ہے،
“ آسمان میرا تخت ہے،
زمین میرے پا ؤں کی چو کی ہے۔
اس لئے تم کیسے سوچ سکتے ہو کہ تم میرے لئے گھر بنا سکتے ہو؟
کیا تم میرے لئے آرام گا ہ بنا سکتے ہو ؟ نہیں ! تم نہیں بنا سکتے ہو !
2 میں نے ہی یہ ساری چیزیں بنا ئیں۔
اور اس طرح سے، ان میں سے سبھی وجود میں آئيں۔” خداوند نے یہ باتیں کہیں،
“مجھے بتا! میں کس طرح کے لوگوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں؟
میں غریب لوگوں کے بارے میں فکرمند ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے گنا ہوں کے لئے پشیماں ہیں۔
میں صرف اس طرح کے لوگوں کے بارے میں فکرمند ہوں جو ڈرتے ہیں اور میری باتوں کو مانتے ہیں۔
3 کچھ لوگ ہیں جو بیل کو ذبح کر تے ہیں
لیکن انسان کو بھی مار تے ہیں۔
کچھ لوگ ہیں جو میمنہ کو قربان کر تے ہیں
لیکن کتے کی گردن بھی توڑ تے ہیں۔
کچھ لوگ جو اناج کا نذرانہ لا تے ہیں
لیکن وہ سوُر کا خون بھی پیش کرتے ہیں۔
کچھ لوگ ہیں جو بخور جلا تے ہیں
لیکن بتوں کی بھی عبادت کر تے ہیں۔
بہت اچھا! ان لوگوں نے اپنی را ہیں خود چن لئے ہیں۔
اور ان کا دل ان کے نفرت انگیز کا موں پر خوش رہتا ہے۔
4 اس لئے میں ان کے لئے سخت سزا چنو ں گا۔
میں ان ہی چیزوں کو جن سے وہ سب سے زیادہ خوف کھا تے ہیں ان پر لا ؤنگا ۔
میں نے انہیں بلایا،
لیکن انہوں نے میرے بلاوے پر دھیان نہیں دیا۔
میں نے ان سے با ت کی
لیکن انہوں نے نہیں سنا۔
وہ ان سبھی برے کاموں میں ملوث ہو ئے جنہیں میں نے برا کہا۔
انہوں نے ان چیزوں کو چُنا جو مجھے ناراض کرتی ہیں۔
5 خداوند کی بات سنو،
جو اس سے ڈرتے اور اس کے کلام کو مانتے ہو۔
خداوند کہتا ہے ، “تمہا رے وہ بھا ئی جو تم سے نفرت
اور تمہیں رد کر تے ہیں کیونکہ تم میرے فرمانبردار ہو۔
کہتے ہیں، ’خداوند کو اپنا جلال دکھانے اور تمہیں بچا نے دو،
تا کہ ہم لوگ تمہا ری خوشی دیکھ سکیں !‘
لیکن وہ اپنے آپ سے شرمندہ ہیں۔”
سزا اور نئي قوم
6 سنو! شہر اور ہیکل سے بلند آواز سنا ئی دے رہی ہے۔ یہ خداوند کے دشمنوں کو سزا دینے کی آواز ہے جیسا کہ وہ اس کے مستحق ہیں۔
7 “درد محسوس کرنے سے پہلے اس نے جنم دیا اور ا س سے پہلے کہ اسے دردزہ ہو اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ 8 کیا کسی نے کبھی ایسی بات سنی ہے ؟ کیا کسی نے کبھی ایسی بات دیکھی ہے ؟ کیا ایک دن میں کو ئی ملک قائم ہو سکتا ہے؟ کیا یکبار گی ایک قوم پیدا ہو جا ئے گی ؟ درد کے آنے پر ہی ،صیون نے اپنی اولاد کو جنم دیا۔ 9 خداوند فرماتا ہے، “کیا میں رحم کو کھو لونگا اور ولادت نہ ہو نے دوں گا ؟ ”
تیرا خدا فرماتا ہے، “کیا وہ میں ہوں جو ولادت کرواتا ہے، رحم کو بند کر واتا ہے ؟ ”
10 اے یروشلم! خوش رہو! تم لوگ جو یروشلم کو چاہتے ہو! بہت خوش رہو،
تم سارے لوگ جو اس کے لئے ماتم کیا ، اس کے ساتھ خوش رہو۔
11 کیوں کہ وہ تمہیں تمہا ری ماں کی طرح تب تک دیکھ بھال اور تسلی دے گی جب تک تم مطمئن نہ ہو جاؤ۔
تم اس کا دودھ پیو گے
اور ا سکی فراوانی سے شادماں ہو گے۔
12 خداوند فرماتا ہے،
“دیکھو!میں تمہیں ایک ندی کی طرح سلامتی اور خوشحالی دو ں گا۔
میں تمہا رے پاس امنڈ تے ہو ئے نہر کی طرح قوموں کی دھن دولت بھیجوں گا۔
تمہا ری دیکھ بھال کی جا ئے گی،
اس کے کولہو پر لے جا ئے جاؤگے،
اور ا سکے گھٹنوں پر کو دا ئے جاؤ گے۔
13 میں تمہیں اسی طرح سے دلاسا دوں گا جس طرح ماں اپنے بچے کو دلاسادیتی ہے۔
تم یروشلم میں ہی تسلی پا ؤگے۔”
14 جب تم یہ ہو تے ہو ئے دیکھو گے، تم اپنے دل میں خوش ہو گے۔
تمہا ری ہڈیاں ہر ے پو دے کی طرح مضبوط ہو تی چلی جا ئیں گی۔
خداوند کے خادم اس کي خدائي طاقت دیکھیں گے۔
لیکن خداوند کے دشمن اس کے قہر کے گواہ ہوں گے۔
15 دیکھو! خداوند آگ کے ساتھ آرہا ہے۔
خداوند کی رتھیں گردباد کی طرح آرہی ہیں۔
خداوند اپنے قہر سے ان لوگوں کو سزا دیگا۔
وہ انہیں آگ کے شعلوں سے سزا دیگا۔
16 خداوند ساری دنیا کا فیصلہ کرے گا۔
وہ قصور وار لوگوں کو آ گ اور تلوار سے مار ڈا لے گا۔
خداوند بہت سارے لوگوں کو تباہ کرے گا۔
17 خداوند کہتا ہے، “وہ لوگ جو متبرک باغوں میں جھو ٹے خدا ؤں کی عبادت کیلئے خود کو وقف کر تے ہیں اور سور اور چو ہوں کے گوشت اور دوسری ناپاک چیزیں کھا تے ہیں وہ سبھی برباد کر دیئے جا ئیں گے۔”
18 “میں ان کے کاموں اور خیالوں کو جانتا ہوں۔میں سبھی قوموں اور ہرزبان کے گروہوں کو جمع کر نے آرہا ہوں۔ اور وہ آئیں گے اور میرا جلال دیکھیں گے۔ 19 تب میں ان کے درمیان ایک طاقتور کا م انجام دوں گا اور میں ان کے کچھ بچے ہو ؤں کو قوموں کی طرف بھیجوں گا۔ترسیس، پول ، لُود ( تیرا ندازی میں مشہور ) ، مسک ،توبل اور یاوان کو اور دور کے جزیروں کو جنہوں نے میرے با رے میں نہیں سنا اور نہ ہی میرا جلا ل دیکھا ہے۔ وہ قوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔ 20 اور خداوند فرماتا ہے، “تمام قوموں میں سے تمہا رے ساتھی اسرائیلوں کو تحفے کے طور پر خداوند کے پاس لا یا جا ئے گا۔انہیں گھو ڑوں ، رتھو ں، پالکیوں ، خچروں اور سانڈنیوں پر بٹھا کر یروشلم میں میرے کو ہ مقدس لا یا جا ئے گا ،اسی طرح جس طرح سے بنی اسرائیل خداوند کے گھر میں پاک برتنوں میں تحفہ لا تے ہیں۔ 21 میں ان لوگوں میں سے کچھ لوگوں کو کا ہنوں اور لا ویوں کے طور پر چنوں گا۔” خداوند یہ کہا ہے۔
نئے آسمان اور نئی زمین
22 “میں ایک نیا آسمان اور نئی زمین بنا ؤں گا اور یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رہیں گے۔ اس طرح سے تمہا ری نسل اور تمہا رانام ہمیشہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔ 23 سبت کے دن اور ہر مہینے کے پہلے دن سبھی لوگ میری عبادت کرنے کے لئے آئیں گے۔
24 “اگر وہ شہر سے با ہر جائیں گے تو وہ ان لوگوں کی لا شیں دیکھیں گے جنہوں نے میرے خلاف بغاوت کی تھی۔ وہ کیڑے نہیں مریں گے جو ان کی لاشوں کو کھا تا ہے۔ان کی لاشوں کو جلانے وا لی آ گ کو بجھا یا نہیں جا سکتا ہے۔ وہ لاش سبھی لوگوں کے لئے ایک بھیانک منظر ہو گی۔
2007 by Bible League International