Add parallel Print Page Options

صِلا فحاد کی بیٹیوں کا ملک

36 منسی یوسف کا بیٹا تھا۔ مکیر منسی کا بیٹا تھا۔ جِلعاد مکیر کا بیٹا تھا۔ جلِعاد خاندان کے قا ئد موسیٰ اور اسرا ئیل کے خاندانی گروہ کے قائدین سے بات کر نے گئے۔ انہوں نے کہا ، ’ جناب ‘ خداوند نے حکم دیا ہے کہ ہم لوگ اپنی زمین قرعہ ڈا ل کر حاصل کریں۔ اور جناب ! خداوند نے حکم دیا ہے کہ صِلا فحاد کی زمین اس کی بیٹیوں کو ملے۔ صلا فحاد ہمارا بھا ئی تھا۔ یہ ہو سکتا ہے کسی دوسرے خاندانی گروہ کا آدمی صلا فحاد کی بیٹی سے شادی کرے۔ کیا وہ زمین ہما رے خاندان سے نکل جا ئے گی ؟ کیا اس دوسرے خاندانی گروہ کے آدمی اس زمین کو حا صل کریں گے ؟ کیا ہم لوگ وہ زمین کھو دیں گے جسے ہم لو گوں نے قرعہ ڈال کر حاصل کیا تھا ؟ لوگ اپنی زمین بیچ سکتے ہیں لیکن جوبلی سال [a] میں ساری زمین اس خاندانی گروہ کو واپس ہو جا تی ہے جو اس کا اصلی مالک ہو تا ہے۔ اس وقت صلا فحاد کی بیٹیوں کی زمین کون پا ئے گا ؟ اگر ویسا ہو تا ہے تو کیا ہما را خاندان اس زمین سے ہمیشہ کے لئے بے دخل ہو جا ئے گا ؟”

موسیٰ نے بنی اسرا ئیلیوں کو ایسا ہی حکم دیا جیسا کہ خداوند نے اسے حکم دیا تھا۔“ یوسف کے خاندانی گروہ کے لوگ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہے۔ صلا فحاد کی بیٹیوں کے لئے خداوند کا یہ حکم ہے : اگر تم کسی سے شادی کرنا چا ہتی ہو تو تمہیں اپنے خاندانی گروہ کے کسی مرد کے ساتھ ہی شادی کرنی چا ہئے۔ اس طرح بنی اسرا ئیلیوں میں زمین ایک خاندانی گروہ سے دوسرےخاندانی گروہ میں نہیں جا ئے گی۔ ہر ایک اسرا ئیل اپنے آبا ؤ اجداد کی زمین کو ہی اپنے پاس رکھے گا۔ اور اگر کو ئی بیٹی باپ کی زمین حاصل کر تی ہے تو اسے اپنے خاندانی گروہ میں سے ہی کسی کے ساتھ شادی کرنی چا ہئے۔ اس طرح ہر ایک آدمی وہی زمین اپنے پاس رکھے گا جو اس کے آباؤ اجداد کی تھی۔ اس طرح بنی اسرا ئیلیوں کی میراث ایک خاندانی گروہ سے دوسرے خاندانی گروہ میں نہیں جا ئے گی۔ اس طرح سے ہر ایک اسرا ئیلی وہ زمین رکھے گا جو اس کے اپنے آبا ؤ اجداد کی تھی۔”

10 صِلا فحاد کی بیٹیوں نے موسیٰ کو دیئے گئے خداوند کے حکم کو قبول کیا۔ 11 اس لئے صِلا فحاد کی بیٹیاں محلا ہ ، ترضا ہ ، حُجلا ہ، مِلکا ہ اور لو عا ہ نے اپنے چچیرے بھا ئیوں کے ساتھ شادی کی۔ 12 ان کے شوہر یوسف کے بیٹے منسی کے خاندانی گروہ کے تھے۔ اس لئے ان کی زمین ان کے باپ کے خاندانی گروہ کی بنی رہی۔

13 اس طرح خداوند نے یہ شریعت موسیٰ کو یریحو کے پا ر دریا ئے یردن کے کنا رے مو آب کے علا قے میں دی۔ اور موسیٰ نے ان شریعت اور احکا ما ت کو بنی اسرا ئیلیوں کو دیا۔

Footnotes

  1. گنتی 36:4 جوبلی سال دیکھو احبار ۲۵ ، کیوں کہ یہودیوں کو اس خاص موقع پر اصولوں کا پالن کرنا پڑتا تھا۔