کُلِسّیوں 3
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
مسیح میں تمہا ری نئی زندگی
3 اگر تم مسیح کے ساتھ جلا ئے گئے تو عالم بالا کی چیزوں کی تلا ش میں رہو۔ جہاں مسیح موجود ہے اور وہ خدا کی داہنی جانب بیٹھا ہے۔ 2 تم آسمان کی چیزوں کے متعلق ہی سوچو لیکن دنیا کی چیزوں کے متعلق نہیں۔ 3 تم مر چکے ہواور تمہا ری زندگی اب مسیح کے ساتھ خدا میں پوشیدہ ہے۔ 4 مسیح تمہاری زندگی ہے۔ جب وہ دوبارہ آئے تو تم اس کے جلا ل میں ظاہر کئے جا ؤگے۔
5 تمہا ری زندگی سے تعلق رکھنے وا لے اور تمہا ری پچھلی زندگی کے خیالات کو دور رکھو۔یعنی جنسی گناہ، احسان مندی ، برے جذبات، برے خوا ہشات اور لا لچ کو جو بت پرستی کے برا بر ہے۔ 6 ایسے گنا ہ کے اعما ل پر خدا کا غضب نا زل ہو تا ہے۔ [a] 7 تمہا ری پچھلی زندگی میں تم بھی ایسی چیزیں کر چکے ہو۔
8 لیکن اب تم بھی ان سب کو یعنی غصہ، بد خواہی، بد گوئی اور منہ سے گا لی بکنا چھو ڑدو۔ 9 ایک دوسرے سے جھوٹ مت بولو۔ کیوں کہ تم نے اپنے پرا نے گنا ہوں کی زندگی کو اس کے کاموں سمیت اتار ڈالا ہے۔ 10 تم نے نئی زندگی شروع کی ہے۔ اور یہ نئی زندگی کی مسلسل تجدید ہو تی رہی ہے۔ تم خدا کی معرفت حا صل کر نے کے لئے جس نے تمہیں نئی زندگی دی اور تم زیادہ سے زیادہ اس کی مانند ہو رہے ہو۔ 11 اور اس نئی زندگی میں یو نانیوں اور یہودیوں میں کو ئی فرق نہیں اور ختنہ کئے ہو ئے اور ختنہ نہیں کئے ہوئے لوگوں میں بھی فرق نہیں اسی طرح ایک غیر تمند یافتہ اور درانتی کاٹنے وا لوں میں غلا موں اور آزا د لوگوں میں فرق نہیں لیکن مسیح سب کچھ ا ور سب میں اہم ہے۔ 12 خدا نے تمہیں چن لیا ہے اور تم اس کے مقدس لوگ ہو۔ وہ تم سے محبت کرتا ہے اس لئے تم ا ن چیزوں کو کر تے رہو۔ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہمدردی،رحمدلی،عاجزی، نر می اور مہر بانی سے پیش آؤ اور صبر کرو۔ 13 ایک دوسرے سے غصہ مت کرو، لیکن ایک دوسرے کو معاف کر دیا کرو اگر کو ئی شخص تمہا رے خلاف غلطی کی ہے، تب بھی اس شخص کو معاف کردو۔ جس طرح خداوند نے تمہا رے قصور معاف کئے تمہیں بھی ا سی طرح کرنا چاہئے۔ 14 ان سب چیزوں کو اپنا ؤ لیکن سب سے زیادہ اہم محبت ہے۔ اور ان سب کے اوپر محبت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔ 15 مسیح کو تمہا ری سوچ پر قا بو پا نے دو اس کی سلامتی تم پر ہو تم سب ایک جسم [b] میں ملے ہو ئے کہلا ؤگے۔ ہمیشہ شکر کرتے ر ہو۔
16 مسیح کے کلا م کو زیادہ سے زیادہ تمہا رے میں رہنے دو۔ اور کمال دا نائی سے آپس میں تعلیم اور نصیحت کرو اور اپنے دلوں میں فضل کے ساتھ خدا کے مزا میر اور گیت اور روحانی غزلیں گا ؤ۔ 17 اور کلام یا کام جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب خداوند یسوع کے نام سے کرو۔ اور جو کچھ تم کرو اس کے لئے خدا باپ کا شکر یسوع کے ذریعہ سے بجا لا ؤ۔
تمہا ری نئی زندگی کے اصول
18 اے بیویو! اپنے شوہروں کی فرمانبر دار اور ان کے ماتحت رہو۔ کیوں کہ خدا وند کے لئے کام کر نے کا یہ صحیح طریقہ ہے۔
19 اے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت کرو اور ان سے سختی کے ساتھ پیش نہ آؤ۔
20 اے بچو! ہر بات میں اپنے وا لدین کی اطاعت کرو اس سے خدا وند خوش ہو تا ہے۔
21 اے وا لدو! اپنے بچوں کو مشتعل مت کرو کہیں وہ پست ہمت نہ ہو جا ئیں۔
22 اے خادمو! اپنے آقا ؤں کے پوری طرح فرمانبر داررہو۔ اپنے آقا کی غیر موجودگی میں بھی اپنا کام صحیح طرح سے کرو۔ تم لوگوں کو دکھا وے کے لئے خوش مت کرو ایمان داری سے اطاعت کرو کیوں کہ تم خداوند کی عزت کر تے ہو۔ 23 تم جو کچھ کام کرتے ہو اس کام کو بہتر سے بہتر طریقہ پر انجام دو۔ اس طرح کام کرو جیسے تم خداوند کے لئے کام کررہے ہو۔ 24 یا درکھو تم خداوند سے اپنا انعام پا ؤگے۔وہ تمہیں دے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے۔ تم حقیقت میں خداوند مسیح کی خدمت کرتے ہو۔ 25 یاد رکھو وہ شخص جو برا ئی کر تا ہے وہ اس کی سزا پا ئے گا۔ اور خداوند ہر شخص سے یہی برتا ؤ کرے گا وہاں کسی کی طرفداری نہیں۔
Footnotes
- کُلِسّیوں 3:6 آیت ۶ کچھ یونانی نسخوں میں یہ جملہ بھی شامل ہے : ’’ایسے لوگوں کے خلاف جو خدا کی نافرمانی کریں۔”
- کُلِسّیوں 3:15 جسم مسیح کا روحانی جسم اسکے معنی کلیسا یا اسکے لوگ-
2007 by Bible League International