عز را 2
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
واپس ہو نے وا لے قیدیوں کی فہرست
2 یہ مملکت کے وہ آدمی ہیں جو جلاوطن سے واپس آئے ماضی میں بابل کا بادشا ہ نبو کد نضر نے ان لوگو ں کو جلاوطنوں کی طرح بابل لا یا تھا۔ یہ لوگ یروشلم اور یہودا ہ کو واپس آئے۔ ہر ایک آدمی اپنے اپنے شہر کو واپس ہوا ( جہاں بابل کے لوگوں نے اس کے گھر والوں کو قید کیا تھا۔) 2 یہ وہ لوگ ہیں جو زرّ بابل کے ساتھ واپس آئے : یشوع ، نحمیاہ ، سرایا ، رعلایاہ ، مرد کی ، بِلشان ، مسفار ، بگوی رخوم اور بعنہ۔ یہ بنی اسرائیلیوں کے نام اور تعداد ہیں جو جلاوطنی سے واپس آئے :
3 پر عوس کی نسل۲۱۷۲
4 سفطیاہ کی نسل ۳۷۲
5 ارخ کی نسل ۵ ۷۷
6 پخت مو آب کی نسل جو یشوع اور یوآب کے خاندان سے تھے۔۱۲ ۲۸
7 عیلام کی نسل۱۲۵۴
8 زتّو کی نسل ۹۴۵
9 زکی کی نسل ۷۶۰
10 بانی کی نسل ۶۴۲
11 ببائی کی نسل ۶۲۳
12 عزجاد کی نسل ۱۲۲۲
13 ادونقام کی نسل ۶۶۶
14 بگوی کی نسل ۵۶ ۲۰
15 عدین کی نسل ۴۵۴
16 حزقیاہ کے خاندان کے اطیر کی نسل ۹۸
17 بضی کی نسل ۳۲۳
18 یو رہ کی نسل ۱۱۲
19 حا شوم کی نسل ۲۲۳
20 جبّا ر کی نسل ۹۵
21 بیت اللحم کے شہر سے ۱۲۳
22 نطوفہ کے شہر سے ۵۶
23 عنتوت کے شہر سے ۱۲۸
24 عز ماوت کے شہر سے ۴۲
25 قریت عریم ، کفرہ اور بیروت کے شہروں سے ۷۴۳
26 رامہ اور جبع کے شہروں سے ۶۲۱
27 مکماں کے شہر سے ۱۲۲
28 بیت ایل اور عی کے شہروں سے ۲۲۳
29 نُبو کے شہر سے ۵۶
30 مجبیس کے شہر سے ۱۵۶
31 دوسرے شہر عیلام سے ۱۲۵۴
32 حارم کے شہر سے ۳۲۰
33 لود، حا دید ، اور اونو کے شہروں سے ۷۲۵
34 یریحو کے شہر سے ۳۴۵
35 سنا آہ کے شہر سے ۳۰ ۳۶
36 یہ کاہن ہیں :
جو ید عیاہ کی نسل ،
یشوع کے خاندان سے ۹۷۳
37 امّیر کی نسل سے ۱۰۵۲
38 فشحور کی نسل سے ۱۲۴۷
39 حا رم کی نسل سے ۱۷ ۱۰
40 یہ لوگ لاوی کے خاندانی گروہ سے ہیں:
یشوع کی اور قد می ایل کی نسلیں ہود او یاہ کے خاندان سے ۷۴
41 یہ گلو کار ہیں:
آسف کی نسل سے ۱۲۸
42 یہ خدا کے گھر کے دربانوں کے نسل ہیں:
سلوم ، اطیر ،طلمون ، عقوب ، خطیطا اور سوبی کی نسل سے ۱۳۹
43 یہ خدا کے گھر کے خاص خادم تھے :
صیحا حسو فا اور طبعوت کی نسل۔
44 قرّوس ، سیعہا ، فدون کی نسل۔
45 لبانہ ، حجا بہ ، عقوب کی نسل۔
46 حجاب، شملئی،حنان کی نسل۔
47 جِدّیل ، حجر ، رآیاہ کی نسل۔
48 رصین ، تقودا ، حزّام کی نسل۔
49 عزّا ، فاسیخ ، بسّی کی نسل۔
50 اسناہ ، معو نیم ، نفی سیم کی نسل۔
51 بقبوق ، حقّو فا ، حر حور کی نسل۔
52 بضلوت ، محیدا ، حر شا کی نسل۔
53 بر قوس ، سیسرا ، تا مح کی نسل۔
54 نضیاح ، خطیفا کی نسل۔
55 یہ سب سلیمان کے خادموں کی نسلیں تھیں:
سوطی ، حسو فرت ، فرودا کی نسل۔
56 یعلہ ، درقون ، جِدّیل کی نسل۔
57 سفطیاہ ، خطّیل ، فوکرت ضبائیم اور امی کی نسل۔
58 خدا کے گھر کے خادم اور سلیمان کے خادموں کی نسل ۳۹۲
59 کچھ لوگ تل ملح ، تل حر سا ، کُروب ، ادّان اور امیّر کے شہروں سے یروشلم آئے۔ لیکن یہ لوگ یہ ثابت نہ کر سکے کہ ان کا خاندان اسرائیل کے خاندان سے ہے :
60 دِلایاہ ، طوبیاہ نقودا کی نسل۵۲
61 کاہنوں کے خاندان سے یہ نسلیں تھیں :
حبایاہ ، ہقوص ، اور بر زلّی کی نسل ( اگر کوئی آدمی جلعاد برزلّی کی بیٹی سے شادی کرتا ہو اسکا شمار برزلّی کی نسل میں ہو تا تھا۔)
62 ان لوگوں نے ان کے خاندانی تاریخ کی کھوج کی لیکن وہ ان کو پا نہیں سکے۔ اس لئے انہیں کاہن کے طور پر خدمت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
63 گور نر نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کوئی بھی نہایت مقدس غدا نہ کھا ئیں۔ وہ اس وقت تک اس مقدس غذا کو نہ کھا ئیں۔ جب تک کاہن اُریم اور تمیم کو استعمال کرکے خدا سے نہ پو چھیں کہ کیا کریں۔
64-65 کل ملا کر جو لوگ واپس آئے وہ ۳۶۰ ۴۲ تھے۔ اس میں ان کے مرد اور عورت خادموں کی گنتی شامل نہیں ہے جو ۷۳۳۷ کی تعداد میں تھے۔ اور انکے ساتھ ۲۰۰ گلو کار اور گلو کارائیں بھی تھیں۔ 66-67 ان کے پاس ۷۳۶ گھو ڑے ۲۴۵ خچّر ۴۳۵ اونٹ اور ۶۷۲۰ گدھے تھے۔
68 وہ گروہ یروشلم کے خدا کے گھر میں پہنچے تب خاندانی قائدین نے نذرانہ پیش کئے تا کہ جو گھر تباہ کیا گیا تھا اسے اس جگہ پر نئے سرے سے بنا یا جائے۔ 69 ان لوگوں نے اتنا دیا جتنا وہ دے سکتے تھے یہ وہ چیزیں ہیں جنکو انہوں نے گھر بنا نے کے لئے دیئے۔ تقریباً ۱۱۰۰ پاؤنڈ سونا ۳ ٹن چاندی اور ۱۰۰ لبادے جو کاہن پہنتے تھے۔
70 اس لئے کاہن ، لاوی اور دوسرے کچھ لوگ یروشلم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں چلے گئے۔ اس گروہ میں خدا کے گھر کے گلو کار، دربان اور خدا کے گھر کے خادم شامل تھے۔ دوسرے بنی اسرائیل اپنے اپنے قصبوں میں رہنے لگے۔
2007 by Bible League International