عاموس 6
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
اسرائیل سے اچھا وقت لے لیا جا ئے گا
6 صیون کے تم لوگوں میں سے کچھ کی زندگی بہت آرام کی ہے۔
اور کو ہستان سامریہ کے کچھ لوگ اپنے کو محفوظ محسوس کر تے ہیں۔
لیکن تم پر کئی مصیبتیں آئیں گی۔
قوموں کے اہم شہرو ں کے تم عزت دار لوگ ہو۔
بنی اسرائیل انصا ف پانے کے لئے تمہا رے پاس آتے ہیں۔
2 جا ؤ اور کلنہ پر توجّہ دو
اور وہاں سے حمات عظیم تک سیر کرو
اور پھر فلسطینیوں کے جا ت کو جا ؤ۔
کیا تم ان مملکتوں سے اچھے ہو؟
نہیں ان کے ملک تمہا رے ملک سے بڑے ہیں۔
3 تم لوگ وہ کام کر رہے ہو۔
جو سزا کے دن کو قریب لا تا ہے۔
تم ظلم کی کر سی کو نزدیک،
اور نزدیک لا رہے ہو۔
4 لیکن تم سبھی سہولتوں کی خوشیاں حاصل کر تے ہو۔
تم ہا تھی کے دانت کے پلنگ پر سو تے ہو اور اپنے بستر پر آرام کر تے ہو۔
تم جھنڈ سے چھو ٹے میمنے کو
اور تھان سے چھو ٹے بچھڑوں کو کھا تے ہو۔
5 تم اپنا بر بط بجا تے ہو
اور داؤد کی طرح موسیقی کی نئی دھن تیار کر تے ہو۔
6 تم خوبصورت پیالوں میں مئے پیتے ہو
اور بہترین عطر سے اپنا بدن ملتے ہو
اور تمہیں اس کے لئے گھبراہٹ بھی نہیں
کہ یو سف کا خاندان فنا کیا جا رہا ہے۔
7 وہ لوگ اب اپنے بستر پر آرام کر رہے ہیں۔ لیکن انکے اچھے وقت کا خاتمہ ہو گا۔ وہ قیدی کی طرح غیر ملکو ں میں پہنچائے جا ئیں گے اور وہ پہلے پکڑے جانے وا لوں میں سے کچھ ہونگے۔ 8 میرے مالک خداوند نے یہ قسم کھا ئی تھی۔خداوند خدا قادر مطلق یوں فرماتا ہے،
“میں یعقوب کے تکبر سے نفرت رکھتا ہوں
اور اس کے محلو ں سے مجھے نفرت ہے
اس لئے میں شہر کو اس کی ساری آبادی کے ساتھ
دشمنوں کے ہا تھو ں میں سونپ دوں گا۔”
تھو ڑے سے اسرائیلی زندہ بچیں گے
9 اس وقت کسی گھر میں اگر دس لوگ زندہ بچیں گے تو وہ بھی مر جا ئیں گے 10 جب کو ئی مرجا ئے گا تب اس کا کو ئی رشتے دار لاش لینے آئے گا، تا کہ وہ اسے با ہر لے جا سکے اور جلا سکے۔ رشتے دار گھر سے ہڈیاں لے جا ئے گا۔ لوگ ہر اس شخص سے جو گھر کے اندر چھُپا ہو گا پو چھیں گے، “کیا تمہارے پاس کو ئی اور لاش ہے؟ ”
وہ شخص جواب دیگا، “نہیں ․․․”
تب اس کے رشتہ دار کہیں گے، “چپ! ہمیں خداوند کانام نہیں لینا چا ہئے۔”
11 دیکھو! خداوند خدا حکم دیگا
اور بڑے بڑے محل ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جا ئیں گے
اور چھو ٹے چھو ٹے گھر، چھو ٹے چھو ٹے ٹکڑو میں توڑ دیئے جا ئیں گے۔
12 کیا گھو ڑے چٹانوں پر دوڑتے ہیں؟
یاکو ئی بیلو ں سے سمندر پر ہل چلا ئے گا؟
لیکن تم نے انصاف کو زہر میں
اور جائز کو کڑوا زہر میں بدل دیا ہے۔
13 تم بے حقیقت چیزوں پر فخر کر تے ہو اور کہتے ہو،
“ہم نے اپنے لئے اپنی طاقت سے سینگ نہیں نکالے۔”
14 “لیکن اے اسرائیل! میں تمہا رے خلاف ایک قوم کو بھیجونگا۔ وہ قوم سارے ملک میں مصیبت لا ئے گی یہ قوم مدخل حمات کے راستے سے لیکر وادئی عربہ تک پریشان کریگی۔” خداوند خدا قادر مطلق نے یہ سب کہا۔
2007 by Bible League International