زبُور 86
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کی دعا
86 میں ایک مسکین او ر محتاج شخص ہوں۔ اے خدا !
تو مہربانی کر کے میری سُن لے ، اور تو میری فریاد کا جواب دے
2 اے خدا ! میں تیرا سچّا پیروکا ر ہوں۔ مہربانی کر کے مجھ کو بچا لے
میں تیرا خادم ہوں، تو میرا خدا ہے۔
مجھ کو تجھ پر بھروسہ ہے ، اِس لئے میری حفا ظت کر۔
3 یارب! مجھ پر رحم کر۔
میں سارا دن تجھ سے فریاد کر تا رہاہوں۔
4 یارب! میں اپنی جان تیرے ہا تھ سونپتا ہوں۔
مجھ کو تو شاد کر، میں تیرا خادم ہوں۔
5 یارب! تو رحیم اور نیک ہے۔
تو سچ مچ اپنے ان لوگوں سے شفقت کرتا ہے ، جو سہا را پا نے کے لئے تجھ کو پکا رتے ہیں۔
6 اے خدا ! میری دعا سن۔
میں رحم کے لئے ، جو دعاء کر تا ہوں، اس کو سُن۔
7 اے خداوند! اپنی مصیبت کے وقت میں تجھ سے دعاء کر رہا ہوں۔
میں جانتا ہوں تو مجھ کو جواب دیگا۔
8 اے خدا! تجھ سا کو ئی نہیں۔
جیسا کام تو نے کیا ہے ویسا کام کو ئی بھی نہیں کر سکتا۔
9 یا رب ! تو نے ہی سب لوگوں کو بنا یاہے۔
میری خواہش یہ ہے کہ وہ سبھی لوگ آئیں اور تجھے سجدہ کریں۔ وہ سبھی تیرے نام کا احترا م کریں۔
10 اے خدا ! تو عظیم ہے۔
تو عجیب و غریب کام کرتا ہے ! تو ہی وا حد خدا ہے۔
11 اے خداوند! اپنی راہوں کی تعلیم مجھ کو دے۔
میں زندہ رہو ں گا اور تیری سچا ئی کو مانوں گا۔
میری مدد کر تا کہ تیرے نام کی عبادت کروں
جو میری زندگی میں سب سے اہم چیز ہے۔
12 خدا میرے مالک ! میں پو رے دل سے تیری تعریف کروں گا۔
میں ابد تک تیرے نام کی تمجید کروں گا۔
13 اے خدا ! مجھ پر تیری بڑی شفقت ہے۔
تو نے میری جان کو پا تا ل کی تہہ سے نکا لا ہے۔
14 اے خدا ! مجھ پر مغرور حملہ کر رہے ہیں۔
ظالم لوگوں کی جما عت مجھے مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اور وہ لو گ تیری تعظیم نہیں کر تے ہیں۔
15 خداوند تو رحیم و کریم ہے ،
تو دلیر بھروسہ مند، صبر اور محبت سے معمور ہے۔
16 اے خدا ! ظا ہر کر دے کہ تو میری سُنتا ہے۔ اور مجھ پر رحم کر۔
میں تیرا بندہ ہوں۔ تو مجھ کو قوّت بخش۔
میں تیرا خادم ہوں۔ میری حفا ظت کر۔
17 اے خدا ! مجھے ایک ایسا نشان دے جس سے یہ ثابت ہو کہ تو میری مدد کرے گا۔
میرے دُشمن اُس نشان کو دیکھیں اور ما یوس ہو جا ئیں
اس سے یہ پتہ چلے گا کہ تو نے میری دعا سنی، مدد کی اور مجھے تشّفی دی۔
2007 by Bible League International