زبُور 85
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے بنی قورح کا نغمہ
85 اے خداوند! تو اپنے ملک پر مہربان رہ۔ غیر ملک میں یعقوب کے لوگ قیدی بنے ہیں۔
اُن قیدیوں کو چھڑا کر ان کے ملک میں واپس لا۔
2 اے خداوند! اپنے لوگوں کی بدکا ری معاف کر۔
تو اُن کے گناہ مٹا دے۔
3 اے خداوند! غضبناک ہو نا چھوڑ دے۔
قہر سے پا گل مت ہو۔
4 ہما رے خداوند، ہما ری نجات دینے وا لے۔
ہم پر تو غضبنا ک ہو نا چھوڑ دے، اور پھر ہمکو قبول کر لے۔
5 کیا تو ہمیشہ کے لئے ہم سے غضبنا ک رہے گا ؟
6 مہربا نی کر کے ہم کو پھر جلا دے۔
اپنے لوگوں کو تو شادماں کر دے۔
7 اے خداوند! تو ہمیں دکھا دے کہ تو ہم سے شفقت کر تا ہے۔
ہما ری حفاظت کر۔
8 جو خداوند نے کہا، میں نے اُس کو سُن لیا۔
خدا نے کہا کہ اُس کے لوگوں اور فرمانبردار پیرو کاروں کے لئے وہاں سلا متی ہو گی۔
لیکن اپني زندگی کی احمقانہ راہ پر نہیں لو ٹیں گے۔
9 خدا جلد ہی اپنی پیروی کر نے وا لوں کو بچا ئے گا۔
اپنے ملک میں ہم جلد ہی احترام کے ساتھ زندگی گذا ریں گے۔
10 خدا کی سچّی شفّقت اُس کے پیروکا ر کو ملے گی ،
نیکی اور سلامتی اُن کا بوسہ کے ساتھ خیر مقدم کریں گیں۔
11 زمین پر بسے لوگ خدا کے سچےّ ہوں گے
اور جنّت کا خدا اُن کے لئے بھلا ہو گا۔
12 خدا ہمیں بہت سی اچھی چیزیں دے گا۔
ہما ری زمین اچھّی فصل دے گی۔
13 راستبا زی خدا کے آگے چلےگي
اور اُس کے لئے راہ تیار کرےگي۔
2007 by Bible League International