زبُور 76
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار سازوں کے ساتھ آسف کا نغمہ
76 یہوداہ کے لوگ خدا کو جانتے ہیں۔
اسرائیل میں لوگ خدا کے نا م کا احترام کر تے ہیں۔
2 خدا کی ہیکل سالم (یروشلم ) میں ہے۔
خدا کا مسکن کوہِ صیّون میں ہے۔
3 اُس جگہ پر خدا نے برق کمان کو اور ڈھال
اور تلوار اور سامانِ جنگ کو تو ڑ ڈالا۔
4 اے خدا ! تُو اپنے دشمنوں کو شکست دینے کے بعد
جب اُن پہا ڑوں سے لوٹتا ہے تو تُو پُر جلال ہوتا ہے۔
5 ان سپا ہیوں نے سوچا کہ قوّت وا لے ہیں۔ لیکن وہ اب جنگ کے میدان میں مرے پڑے ہیں۔
اُن کی لا شیں ان سا ری چیزوں کے بغیر جو ان کے ساتھ تھیں کھلی پڑی ہے۔
ان قوّت وا لے سپا ہیوں میں کو ئی ایسا نہیں تھا، جو آپ خود اپنی حفا ظت کر پاتا۔
6 یعقوب کا خدا ، اِن سپا ہیوں پر گرجا ،
اور وہ فوج رتھوں اور گھو ڑوں سمیت گر کر ہلاک ہو ئی۔
7 خدا، تُو غضبناک ہے! جب تو غصّہ ہو تا ہے
تو تیرے سامنے کو ئی شخص ٹھہر نہیں سکتا۔
8-9 منصف کے روپ میں خدا وند کھڑے ہو کر اپنا فیصلہ سُنا دیا۔
خدا نے دنیا کے تمام عاجز لوگوں کو بچا یا۔
آسمان سے اُس نے اپنا فیصلہ سنایا۔
اور ساری زمین خاموش اور خوفزدہ ہو گئی۔
10 اے خدا ! تو شریر لوگوں کو سزا دیتا ہے ، لوگ تیری مدح سرائی کرتے ہیں۔
تو اپنا غضب ظا ہر کر تا ہے اور تبا ہی سے بچے لوگ قوّت وا لے ہو جا تے ہیں۔
11 اے لوگو! تم نے خداوند اپنے خدا سے وعدہ کیا۔
تم نے جو وعدہ کیا تھا۔ اب انہیں پو را کرو۔
ہر جگہ لوگ خدا کا خوف اور احترام کر تے ہیں۔
اور اس کے لئے تحفے لا ئیں گے۔
12 خدا عظیم رہنما ؤں کو شکست دیتا ہے۔
زمین کے سبھی بادشاہو! اُس کا خوف کرو۔
2007 by Bible League International