زبُور 63
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ جب وہ یہوداہ کے ریگستان میں تھا
63 اے خدا! تو میرا خدا ہے۔ اور مجھے تیری بہت ضرورت ہے۔
اس پیاسی خشک زمین کی طرح جس پر پانی نہ ہو،
ویسے ہی میرا جسم اور میری جان تیرے لئے پیاسی ہیں۔
2 ہاں، تیرے گھر میں میں نے تجھے دیکھا۔
تیری قدرت اور تیرا جلال دیکھ لیا ہے۔
3 تیری شفقت زندگی سے بڑھ کر ہے۔
میرے ہونٹ تیری تعریف کر تے ہیں۔
4 ہاں، تا حیات میں تیری ستائش کروں گا۔
میں ہا تھ اٹھا کر تیرے نام پرتیری عبادت کروں گا۔
5 مجھے تسلّی ہوگی۔ مانو کہ میں نے بہترین چیز کھا لی ہے۔
میرے مُنہ کے مسرور بھرے لب تیری تعریف ہمیشہ کریں گے۔
6 میں آدھی رات میں بستر پر لیٹا ہوا تجھ کویاد کروں گا
7 سچ مچ میں تو نے میری مدد کی ہے۔
میں خوش ہوں کہ تو نے مجھ کو بچا لیا
8 میری روح تجھ کو لپٹتی ہے۔
تو میراہاتھ تھامے ہو ئے رہتا ہے۔
9 کچھ لو گ مجھے ما ر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن اُن کو نیست ونابود کر دیا جا ئے گا۔ وہ اپنی قبروں کے اندر اتار دئیے جا ئیں گے۔
10 اُن کو تلوا روں سے ما ر دیا جا ئے گا۔
اُ ن کی لا شوں کو جنگلی کتّے کھا ئیں گے۔
11 لیکن بادشاہ تو اپنے خدا کے ساتھ خوش ہو گا۔
وہ لوگ جو اُس کی فرمانبرداری کر نے کا عہد کئے ہیں۔
اس کی ستا ئش کریں گے۔
کیوں کہ اُس نے سبھی جھُوٹوں کو شکست دی ہے۔
2007 by Bible League International