زبُور 61
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے تار دار ساز کے ساتھ داؤد کا نغمہ
61 اے خدا میری فریاد سن !
میری دعا پر توجّہ کر۔
2 جہاں بھی میں رہوں، اور کتنا ہی کمزور کیوں نہ رہوں میں مدد کے لئے تجھ کو پکا روں گا۔
جب میرا دل بوجھل ہو اور بہت دُکھی ہو، توُ مجھ کو بہت بلند محفوظ جگہ پر لے چل۔
3 توُ ہی میری پناہ ہے۔ تو ہی میرا محفوظ بُرج ہے۔
جو مجھے میرے دشمنوں سے بچا تا ہے۔
4 میں تیرے خیمہ میں ابد تک کے لئے رہنا چاہتا ہوں۔
میں وہاں چھپوں گا جہاں تو مجھے بچا سکے۔
5 اے خدا! تو نے میری وہ منّت سُنی ہے۔ جسے تجھ پر چڑھا ؤں گا۔
لیکن تیرے عبادت گذاروں کو ہر چیز تجھ ہی سے ملی ہے۔
6 بادشاہ کو لمبی عمر دے۔
اُس کو پشتوں تک قائم رکھ۔
7 ا ُس کوہمیشہ خدا کے ساتھ رہنے دے۔
تو اس کی حفا ظت اپنی سچّی محبت سے کر۔
8 میں تیرے نام کی مدح سرائی ہمیشہ کروں گا ہر روز اُن تمام کو پو را کروں گا،
جنکے کرنے کا وعدہ میں نے کیا ہے۔
2007 by Bible League International