Add parallel Print Page Options

موسیقی کے ہدا یت کا ر کیلئے التشخیت کے سُر پر داؤد کا نغمہ۔ مکتام

58 اے منصفو! تم اپنے فیصلوں میں راستباز نہیں ہو۔
    تم عدالت میں لوگوں کا انصاف ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے ہو۔
نہیں ! تم صرف بُری باتیں ہی سوچتے ہو۔
    اس ملک میں تم تشدد و جرم کرتے ہو۔
شریر لوگ جیسے ہی پیدا ہو تے ہیں برے کاموں کوکرنے لگ جاتے ہیں۔
    وہ پیدا ہو تے ہیں جھوٹ بولنے لگ جاتے ہیں۔
اُن کا غصّہ سانپ کے زہر کی مانند خطرناک ہے۔
    وہ شریر لوگ اپنے کان سچائی سے بند کر لیتے ہیں وہ سن نہیں سکتے ہیں ان خوفناک سانپوں کی طرح جو سچا ئی نہیں سنتے ہیں۔
جب بُرے لوگ اپنے بُرے منصوبے بنا تے ہیں تو وہ ناگ سانپوں کی مانند ہو جا تے ہیں
    جو سپیروں کی موسیقی کو نہیں سنُ سکتے۔

اے خدا وند! وہ لوگ ایسے ہو تے ہیں
    جیسے شیر اِس لئے، اے خداوند، اُن کے دانت توڑدے۔
جیسے پاني نالیوں میں بہہ کر غائب ہو جا تا ہے ویسے ہی وہ لوگ غائب ہو جا ئیں۔
    اور جیسے راستے کی گھا س کچلی جا تی ہے، ویسے وہ بھی کچلے جا ئیں۔
کاش وہ ایسے ہو جا ئیں جیسے گھونگا۔ جو گھل کر فنا ہو جا ئے۔
    اور جیسے ایک طفل جس نے سورج کو دیکھا ہی نہیں۔ کیونکہ وہ مرا پیدا ہُو ا ہے۔
کاش کہ وہ کانٹوں کی مانند تیزی سے نیست ونابود ہو جا ئیں
    جیسے وہ آ گ پر کی ہانڈی کو گرم کر نے کے لئے فوراً جل جا تے ہیں۔

10 جب صادق اُ ن لوگوں کو سزا پا تے دیکھتا ہے ، جنہوں نے اُس کے ساتھ بُرا کیا ہے، تو وہ خوش ہو تا ہے۔
    وہ ایسا محسوس کریں گے جیسے کہ سپا ہی جو اپنے دشمنوں کو شکست دے۔ [a]
11 جب ایسا ہو تا ہے تو لوگ کہنے لگتے ہیں:
    “بے شک صادق کو اُن کا پھل ملتا ہے۔ بے شک خدا زمین پر فیصلہ کرتاہے۔

Footnotes

  1. زبُور 58:10 وہ … شکست دے حقیقتًا ”وہ اپنے پا ؤں شریر لوگوں کے خون سے دھو ئے گا۔