زبُور 34
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ: اُس وقت کا جب اُس نے ابی ملک کے سامنے دیوا نے جیسی حرکت کی تا کہ ابی ملک اسے نکال دیگا۔ اور اس طرح سے داؤد چلا گیا
34 میں خداوند کی ہر وقت تمجید کروں گا۔
میرے ہونٹوں پر ہمیشہ اُس کی ستائش رہے گی۔
2 اے علیم لوگو! سنو اور خوش رہو۔
میری روح خداوند کے بارے میں شیخی بگھار تی ہے۔
3 میرے ساتھ خدا کی ستائش کرو
ہم اس کے نام کی تعظیم کریں۔
4 میں خدا کے پاس مدد مانگنے گیا۔
اُس نے میری سنی
اُس نے مجھے ان سبھی باتوں سے بچا یا جن سے میں ڈرتا ہوں۔
5 مدد کے لئے خدا کی جانب دیکھو۔
تم قبول کئے جا ؤگے۔ تم شرم مت کرو۔
6 اِس غریب نے خداوند کو مدد کے لئے پکا را۔
اور خداوند نے میری سن لی اور اُس نے سب مصیبتوں سے میری حفا ظت کی۔
7 خداوند کا فرشتہ خداوند کے فرمانبرداروں کے چاروں طرف فوج کے ساتھ خیمہ زن رہتا ہے۔
اور اُن کی حفا ظت کرتا ہے۔
8 آزما کر دیکھو کہ خداوند کیسا مہربان ہے۔
وہ شخص جو خداوندکے بھروسے پر ہے سچ مچ خوش رہے گا۔
9 خداوند کے مقّدس پیروکار کو چاہئے کہ وہ خداوند کا احترام کریں۔
انہیں کچھ کمی نہ ہوگی۔
10 زور آور لوگ کمزور اور بھو کے ہو جا ئینگے۔
لیکن وہ لوگ جو خدا کے پاس مدد کے لئے جا ئینگے انہیں جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ اسے پا ئینگے۔
11 اے بچوّ ميری سنو!
میں تمہیں سکھا ؤں گا کہ خداوند کی تعظیم کیسے کروگے۔
12 اگر کو ئی شخص زندگی سے محبت کرتا ہے
اچھی اور طویل زندگی چاہتا ہے ،
13 تو اس شخص کو بُرا بولنا نہیں چاہئے ،
اُس شخص کو جھو ٹ بولنا نہیں چاہئے۔
14 بُرے کام مت کرو۔ نیک کام کرتے رہو۔
امن کے لئے کام کرو۔ امن کی کوششوں میں لگے رہو جب تک اُ سے پا نہ لو۔
15 خداوند صادقوں کی حفا ظت کرتا ہے۔
اُن کی دعاؤں پر اُس کے کان لگے رہتے ہیں۔
16 لیکن جو بُرے کام کرتے ہیں خداوند ایسے لوگوں کے خلا ف ہو تا ہے۔
وہ اُن کو پوری طرح نیست ونابود کرتا ہے۔
17 خداوند سے منّت کرو۔ وہ تمہا ری سنے گا۔
وہ تمہیں تمہا ری ساری مصیبتوں سے بچا لے گا۔
18 جب لوگوں کو مصیبتیں آتی ہیں تو وہ اپنے غرور چھوڑتے ہیں۔
خداوند عاجز لوگوں کے قریب رہتا ہے۔ جن کے دل ٹوٹے نہیں ہیں اُن کو وہ بچائے گا۔
19 ہو سکتا ہے کہ نیک لوگوں پر بھی مصیبتیں آئیں
لیکن خدا انہیں ان کی ہر مصیبت سے بچائیگا۔
20 خداوند ان کی سب ہڈیوں کی حفاظت کرے گا۔
اُن کی ایک بھی ہڈی نہیں ٹو ٹے گی۔
21 لیکن شریروں کے بُرے کام اُن کو ہلا ک کرتے ہیں۔
نیک لوگوں کے حریف نیست ونابود ہو جا ئیں گے۔
22 خداوند اپنے ہر خادم کی روح کو بچا تا ہے۔
جو اُس پر تو کّل کرتے ہیں وہ اُن لوگوں کا نقصان ہو نے نہیں دے گا۔
2007 by Bible League International