زبُور 31
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
مِیر مغّنی کو داؤد کا نغمہ
31 اے خداوند! میں تجھ پر منحصر ہوں۔
مجھے مایوس مت کر۔ مجھ پر مہربا نی کر اور میری حفا ظت کر۔
2 اے خدا میر ی سن،
اور تو فوراً آکر مجھ کو بچا لے۔
میری چٹّان ہو جا۔ میری محفوظ پناہ گا ہ ہوجا ،
میرا قلعہ ہوجا۔ میری حفا ظت کر!
3 اے خدا ، تو میری چٹّان ہے اور قلعہ ہے۔
اس لئے اپنے نام کی خاطر میری رہبری اور رہنما ئی کر۔
4 میرے لئے دشمنوں نے جال پھیلا یا ہے۔ اُن کے پھندے سے تُو مجھ کوبچا لے۔
کیوں کہ تو میری محفوظ پناہ گا ہ ہے۔
5 اے خداوند خدا! میں تجھ پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔
میں اپنی جان تیرے ہا تھ میں سونپتا ہوں۔
میری حفا ظت کر۔
6 میں ان لوگوں سے نفرت کر تا ہوں جو جھو ٹے خداؤں کی پرستش کر تے ہیں۔
میں تو بس معبود پر ایمان رکھتا ہوں۔
7 اے خدا! تیری مہربا نی مجھ کو بے حد مسرُور کر تی ہے تو نے میرے دکھوں کو دیکھ لیا
اور تُو میری مصیبتوں کے بارے میں جانتا ہے۔
8 توُ میرے دُشمنوں کو مجھ پر حا وی ہو نے نہیں دیگا۔
توُ مجھ کو اُن کے پھندوں سے چھڑا ئے گا۔
9 اے خداوند! مجھ پر کئی مصیبتیں ہیں ۔پس مجھ پر مہربانی کر۔
میں اتنا پریشان ہوں کہ میری آنکھوں میں درد ہورہاہے۔
میرے گلے اور پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔
10 میری زندگی کا خاتمہ درد میں ہو رہاہے۔
میرے سال آہوں میں ختم ہو رہے ہیں۔
میری مصیبتیں میری طاقت کو لے رہی ہے۔
میری قوّت میرا ساتھ چھوڑ تی جا رہی ہے۔
11 میرے دشمن مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
میرے تمام پڑوسی بھی مجھ سے نفرت کر تے ہیں۔
میرے سبھی جان پہچان وا لے مجھ کو راہ میں دیکھ کر مجھ سے ڈر جاتے ہیں۔
اور مجھ سے وہ سب کترا تے ہیں۔
12 مجھ کو لوگ پو ری طرح سے بھول چکے ہیں۔
جیسے ایک کھو یا ہوا اوزار ہوں۔
13 میں اُن بہتان کو سنتا ہوں جو لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں
وہ سبھی لوگ میرے خلا ف ہو گئے ہیں۔ وہ مجھے مارڈالنے کے منصوبے بنا تے ہیں۔
14 اے خداوند! میرا توّکل تجھ پر ہے !
تو میرا خدا ہے۔
15 میری زندگی تیرے ہا تھوں میں ہے۔ میرے دُشمنوں سے مجھ کو بچا لے۔
اُن لوگوں سے میری حفا ظت کر، جو میرے پیچھے پڑے ہیں۔
16 مہربانی کر کے اپنے خادم کو اپنا لے۔
مجھ پر رحم کراور میری حفا ظت کر۔
17 اے خداوند! میں نے تُجھ سے دُعا کی۔ اس لئے میں مایوس نہیں ہوں گا۔
بُرے لوگ ما یوس ہو جا ئیں گے۔ اور خاموشی سے قبر میں چلے جا ئیں گے۔
18 بے رحم لوگ ڈینگیں ما ر تے ہیں
اور نیک لوگوں کے بارے میں جھو ٹ بولتے ہیں۔
وہ شریر لوگ بہت ہی مغرور ہو تے ہیں۔
لیکن اُن کے ہونٹ جو جھو ٹ بولتے رہتے ہیں خاموش ہو جا ئیں گے۔
19 اے خدا ! تو نے اپنے حامیوں کے لئے بہت سی حیرت انگیز نعمتیں چھپا رکھی ہیں۔
تو دیگر لوگوں کے سامنے جو تجھ پرتوکّل کر تے ہیں تمام بھلے کام کرتا ہے۔
20 شریر لوگ ، اچھے لوگوں کو نقصان پہنچا نے کے لئے مصروف رہتے ہیں۔
وہ لوگ لڑا ئی بھڑکا نے کا جتن کرتے ہیں۔
لیکن تُو اپنے نیک لوگوں کو چھپا لیتا ہے۔ اور انہیں تو بچا لیتا ہے۔
تو ان کی حفا ظت اپنے سایہ میں کرتا ہے اور انہیں چھپا لیتا ہے۔
21 خداوند مبارک ہو! جب شہر کو دشمنوں نے گھیر لیا تھا
تب اس نے میرے لئے سچّی محبّت کا اظہا ر حیرت انگیز طریقے سے کیا تھا۔
22 میں خوفزدہ تھا اور میں نے کہا تھا، “ میں تو ایسی جگہ پر ہوں جہاں مجھے خدا نہیں دیکھ سکتا ہے۔”
لیکن اے خداوند! میں نے تجھ سے فریاد کی اور تو نے میری مدد کی فریاد سن لی۔
23 خداوند کے مقدّسو! تم کو خداوند سے محبت کرنی چاہئے !
خداوند ان لوگوں کی حفا ظت کرتا ہے جو اس سے وفا داری کر تے ہیں۔
لیکن خداوند اُ ن کو جو اپني قوّت کا ڈھول پیٹتے ہیں،
ان کو وہ ویسی سزا دیتا ہے جیسی سزا اُن کو ملنی چاہئے۔
24 اے لوگو! جو خداوند کی مدد کے منتظر رہتے ہو۔
مضبوط اور قوی بنو۔
2007 by Bible League International