زبُور 28
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
28 اے خداوند! تو میری چٹّان ہے۔
میں تجھ سے مدد حاصل کر نے کے لئے پکا ر رہا ہوں۔ میری شکا یت کو اَن سنی نہ کر۔
اگر تو میری مدد کی پکا ر کا جواب نہیں دے گا ، تب لوگ سو چینگے کہ میں قبر کا ایک مُردہ ہوں۔
2 اے خداوند! تیری مقّدس ترین جگہ کی جانب اپنے ہا تھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں۔
جب میں تجھے پکا روں تو میری سُن، اور تو مجھ پر اپنا رحم دکھا۔
3 اے خداوند! مجھے اُن بُرے لوگوں کی طرح مت سمجھ
جو بُرے کام کرتے ہیں۔
جو اپنے ہمسایوں سے“صلح” کی باتیں کرتے ہیں۔
مگر اُن کے دلوں میں بدی ہے۔
4 اے خداوند! وہ لوگ کئی لوگوں کا بُرا کرتے ہیں۔
پس تو اُن کے ساتھ بُرا ئی کر۔
اُن شریروں کو تو ایسی سزا دے جیسی انہیں دینی چاہئے۔
5 شریر لوگ خداوند کے کاموں اور اس کی دستکاری پر کبھی دھیان نہیں دیتے۔
وہ خدا کی اچھی چیزوں کو کبھی نہیں دیکھتے۔ وہ اُس کی بھلا ئی کو نہیں سمجھتے۔ وہ تو صرف نیست و نابود کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔
6 خداوند کی توصیف کرو! اُس نے رحم کے لئے میری دُعا سُن لی۔
7 خداوند میری قوّت ہے۔ وہ میری سِپر ہے۔ میں نے اُسی پر توّکل کیا۔ اُس نے تو میری مدد کی۔ میں بہت خوش ہوں اور اُس کی ستا ئش کے گیت گاتا ہوں۔
8 خداوند اپنے منتخب بادشاہ کی حفا ظت کرتا ہے۔ وہ اُسے ہر پل بچا تا ہے۔ خداوندہی اس کی قوّت ہے۔
9 اے خدا ! اپنے لوگوں کی حفا ظت کر اور انہیں برکت دے جو تیرے ما تحت ہے۔ اُن کو راہ دکھا اور ہمیشہ اُن کو سنبھا لے رکھ۔
2007 by Bible League International