زبُور 26
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا نغمہ
26 اے خداوند، میرا انصاف کر، گوا ہی دے کہ میں نے پاک زندگی گذاری ہے۔
میں نے خداوند پر پوری طرح توّکل کرنا نہیں چھو ڑا۔
2 اے خداوند! مجھے آزما
اور میري جانچ کر میرے دل و دماغ کو قریب سے دیکھ۔
3 میں تیری شفقت کو سدا ہی دیکھتا ہوں،
میں تیرے سچ کو مانتا ہوں۔
4 میں اُن بدذات لوگوں میں سے نہیں ہوں۔
5 اُن بُرے لوگوں سے مجھ کو نفرت ہے۔
بدکرداروں کی جماعت سے مجھے نفرت ہے۔
6 اے خداوند، میں نے یہ ظا ہر کر نے کے لئے ہا تھوں کودھویا ہے
کہ میں پاک ہوں، اس طرح میں قربان گاہ پر آسکوں۔
7 اے خداوند! میں تیری توصیف کروں گا،
اور تیرے سب حیرت انگیز کاموں کو بیان کروں گا۔
8 اے خداوند! مجھ کو تیری سکو نت گاہ عزیز ہے۔
میں تیرے پُر جلال خیمہ سے محبت کر تا ہوں۔
9 اے خداوند گنہگا روں میں مجھے شامل نہ کر،
اور اُن قاتلوں کے ساتھ مجھے ہلاک نہ کر۔
10 وہ لوگ بُرے کام کرتے ہیں
اور وہ ہمیشہ رشوت لینے کے لئے تیّار رہتے ہیں۔
11 لیکن میں معصوم ہوں۔
پس اے خدا، مجھ پر مہربان رہ اور میری حفا ظت کر۔
12 میں تما م خطروں سے محفوظ ہوں۔
اے خداوند! میں تیری ستا ئش کروں گا، جب بھی تیرے چاہنے وا لوں کی جماعت ملے گی۔
2007 by Bible League International