زبُور 24
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
داؤد کا ایک نغمہ
24 یہ زمین اور اُس کی ساری چیزیں خداوندکی ہیں۔
یہ جہاں اور اِس کے سبھی باشندے اُس کے ہیں۔
2 خداوند نے اس زمین کو پا نی پر بنا یا ہے۔
اُس نے اِس کو ندیوں پر بنا یا۔
3 خداوند کے پہا ڑ کے اوپر کو ن جا سکتا ہے ؟
کون خداوند کے مقدّس گھر میں کھڑا ہوکر اس کی عبادت کر سکتا ہے ؟
4 وہ شخص جس نے بُرا نہیں کیا ہے ، جس کا دل پاک ہے ؛
اور وہ شخص جس نے نہ جھوٹ بولا اور نہ ہی جھو ٹے وعدے کئے۔
ایسے لوگ ہی وہاں عبادت کر سکتے ہیں۔
5 نیک لوگ خداوند سے کہتے ہیں کہ وہ دیگر لوگوں کو بر کت دے۔
وہ نیک لوگ خدا سے کہتے ہیں جو اُن کا نجات دہندہ ہے اُن کے لئے بھلا ئی کرے۔
6 وہ نیک لوگ خدا کی پیروی کا جتن کر تے ہیں۔
وہ یعقوب کے خدا کے پاس مدد پا نے کے لئے جاتے ہیں۔
7 اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ! کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
8 جلال کا بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے، وہ زور آور سپا ہی ہے ،
خداوند ہی وہ بادشاہ ہے ، وہی جنگ کا سورما ہے۔
9 اے پھا ٹکو! اپنے سر بلند کرو۔
اے ابدی دروا زہ کھل جا ؤ۔ جلال کا بادشاہ اندر آئے گا۔
10 وہ پُر جلال بادشاہ کو ن ہے؟
خداوند قادر مطلق ہی وہ بادشا ہ ہے۔ وہی پُر جلال بادشاہ ہے۔
2007 by Bible League International