زبُور 19
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کا ر کے لئے داؤد کا ایک نغمہ
19 آسمان خدا کا جلال ظاہر کرتا ہے۔
اور آسمان خداکی دستکاری کے بارے میں کہتا ہے۔
2 ہر نیا دن اُس کی نئی کہا نی کہتا ہے۔
اور ہررات خدا کی قدرت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ اظہار کرتی ہے۔
3 نہ تو کو ئی بولی ہے نہ کو ئی زبان۔
نہ ہی اُن کی آواز ہم سن سکتے ہیں۔
4 پھر بھی اس کی “ آواز ” ساری دنیا میں سنا ئی دیتی ہے۔
اس کا کلام زمین کی انتہا تک پہنچتا ہے۔ سُو رج کے لئے آسمان ایک گھر کی مانند ہے۔
5 آفتاب دُلہے کی مانند اپنے خلوت خانہ سے نکلتا ہے۔
سُو رج اس کھلا ڑی کی مانند ہے جو آسمان کے ایک چھور سے دوسرے چھور تک دوڑنے کی خواہش رکھتا ہے۔
6 وہ آسمان کی ایک انتہا سے نکلتا ہے اور اُس پار پہنچنے کو وہ ساری راہ دوڑتا ہی رہتا ہے۔
ایسی کو ئی شئے نہیں جو خود کو اس کی حرارت سے چھپا لے۔
خداوند کی تعلیمات ایسی ہی ہو تی ہیں۔
7 خداوند کی شریعت کامل ہے۔ یہ مقّدسوں کو قوّت دیتی ہے۔
خداوند کے معاہدے پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔
جو نادان ہیں انہیں دانش بخشتی ہے۔
8 خداوند کی شریعت صحیح ہے۔ لوگوں کو فرحت پہنچاتی ہے۔
خداوند کے احکام پاک ہیں، وہ انسان کو جینے کی صحیح راہ دکھا تے ہیں۔
9 خدا وند کے لئے تعظیم پاک ہے ،وہ ابد تک قائم رہتی ہے۔
خدا کے فیصلے صحیح ہو تے ہیں ،وہ مکمل طور پر صحیح ہیں۔
10 خدا کی تعلیمات نفیس سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔
وہ براہِ راست اکٹھا کئے گئے خالص شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے۔
11 خدا وند کی تعلیمات اسکے بندے کو اِنتباہ کر تی ہے۔
انکو اختیار کر نے سے عظیم اجر ہے۔
12-13 ہر کو ئی اپنی خطا ؤں سے آ گاہ نہیں ہو سکتا
اِسلئے اے خدا وند !پو شیدہ گناہوں سے مجھے بچائے رکھ۔
جو گناہ میں کر نا چاہتا ہوں اُن سے باز رکھ۔
مجھ پر اُن گناہوں کو حاوی نہ ہو نے دے۔
تب میں اپنے کئی گناہوں سے آزاد ہو جاؤں گا۔
14 مجھ کو امید ہے کہ میرا کلام اور میرے دل کے خیال تیرے حضور میں قبول ہو گا۔
اے خدا وند تو میری چٹّان اور میرا بچا نے والا ہے۔
2007 by Bible League International