زبُور 14
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیقی کے ہدایت کار کے لئے داؤد کا نغمہ
14 بے وقوف شخص اپنے دل میں کہتا ہے ، “ کو ئی خدا نہیں ہے۔ ”
احمق لوگ تو ایسے عمل کرتے ہیں جو کہ گندے اور نفرت انگیز ہو تے ہیں۔
وہ کبھی کوئی بھلا کام نہیں کر تے۔
2 خدا وند نے جنّت سے لوگوں پر نیچے کی طرف نگاہ کی
یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا کو ئی عقلمند شخص ہے
یا کو ئی ہے جو خدا کو تلاش کر تا ہے۔
3 مگر سب کے سب گمراہ ہو ئے۔
وہ تمام رشوت خور ہو گئے کو ئی بھی نیک کار نہیں۔
4 میرے لوگوں کو بد کاروں نے بر باد کیا ہے۔
شریر خدا کو نہیں پہچانتے ، شریر لوگوں کے پاس کھا نے کے لئے کا فی روٹیاں ہیں۔
یہ لوگ خدا وند کی عبادت نہیں کر تے۔
5-6 وہ شریر لوگ غریب لوگوں کے مشوروں کی ہنسی اُڑا تے ہیں۔
ایسا کیوں ہے ؟ کیوں کہ غریب خدا پر انحصار کر تے ہیں۔
مگر شریر لوگوں پر خوف چھا گیا ہے۔
کیوں؟اس لئے کہ خدا صادقوں کے ساتھ ہے۔
7 صیّون میں کون ہے جو اسرائیل کو بچا تا ہے ؟
وہ تو خدا وند ہے جو اسرائیل کی حفا ظت کر تا ہے۔
خدا کے لوگوں کو دور لے جایا گیا اُنہیں قیدی ہو نے پر مجبور کیا گیا۔
لیکن خدا وند اپنے لوگوں کو واپس لا ئے گا۔
تب یعقوب خوش اور اسرائیل شادماں ہو گا۔
2007 by Bible League International