Font Size
زبُور 120
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
زبُور 120
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
ہیکل کو جا تے وقت گانے کانغمہ
120 میں مُصیبت میں پڑا تھا،
سہا را پا نے کے لئے میں نے خداوند کو پُکا را اور اُس نے مجھے بچا لیا۔
2 اے خداوند ! مجھے تُو اُن لوگوں سے بچا لے
جنہوں نے میرے با رے میں جھُوٹ بولا ہے۔
3 دروغ گو! کیا تم جانتے ہو کہ تم کیا پا ؤگے ؟
تمہا رے جھوُ ٹ سے تمہیں کیا حا صل ہو گا ؟
4 تمہیں سزا دینے کے لئے خدا ، سپا ہی کے تیز تیر
اور دہکتے ہو ئے انگا رے کام میں لا ئے گا۔
5 اے دروغ گو! تمہا رے قریب رہنا۔ یہ ایسا ہے جیسے کہ مسک کے ملک میں رہنا۔
یہ ایسا ہے جیسے قیدار کے خیموں میں رہنا ہے۔
6 جو امن کے دُشمن ہیں
ایسے لوگوں کے ساتھ میں بہت دن رہا ہوں۔
7 میں نے یہ کہا تھا ، مجھے امن چاہئے
کیوں کہ وہ لوگ جنگ چاہتے ہیں۔
Urdu Bible: Easy-to-Read Version (ERV-UR)
2007 by Bible League International