خروج 29
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
کاہنوں کو منتخب کر نے کی تقریب
29 “تم اس طرح سے ہا رو ن اور ان کے بیٹوں کو کاہنوں کے طور پر میری خدمت کر نے کے لئے مخصوص کرو۔ ایک جوان بیل اور دو بے داغ مینڈھے لا ؤ۔ 2 جس میں خمیر نہ ملا یا گیا ہو ایسا با ریک آٹا لو اور اس سے تین طرح کی روٹیاں بنا ؤ۔ پہلی بغیر خمیر کی سادہ رو ٹی دوسری تیل ڈا لی ہو ئی رو ٹی اور تیسری ویسے ہی آٹے کی چھو ٹی پتلی روٹی بنا کر اُس پر تیل لگا ؤ۔ 3 ان روٹیوں کو ایک ٹوکری میں رکھو اور پھر ا ُس ٹوکری کو ہا رون اور اُس کے بیٹوں کو بچھڑوں اور دو مینڈھوں کے ساتھ دو۔
4 “تب ہا رو ن اور اُس کے بیٹوں کو خیمہٴ اجتماع کے دروا زہ کے سامنے لا ؤ پھر انہیں پانی سے نہلا ؤ۔ 5 ہا رون کی خاص پو شاک اسے پہنا ؤ۔ سفید اور نیلا چوغہ اور ایفود پھر اُس پر عدل کا سینہ بند پھر خاص کمر بند باندھو۔ 6 اور پھر اُ سکے سر پر پگڑی باندھو سونے کی پٹی جو ایک خاص تاج کے جیسی ہے پگڑی کے چاروں طرف باندھو۔ 7 اور اس کے سر پر زیتون کا تیل ڈا لو جو ظا ہر کرے گا کہ ہا رون اُ سکام کے لئے چُنا گیا ہے۔
8 “تب اُ س کے بیٹوں کو اُ س جگہ پر لا ؤ اور انہیں چغے پہناؤ۔ 9 تب اُن کی کمر کے اطراف کمر بند باندھو انہیں پہننے کو پگڑی دو اس وقت سے وہ کا ہنوں کی طرح کام کر نا شروع کریں گے۔ اُ س قانون کے مطا بق جو ہمیشہ رہے گا وہ کا ہن ہو ں گے۔ اسی طریقے سے تم ہا رون اور اس کے بیٹوں کو کاہن بنا ؤ گے۔
10 “تب خیمہٴ اجتماع کے سامنے کی جگہ پر بچھڑے کو لا ؤ ہا رون اور اُ سکے بیٹوں کو چاہئے کہ وہ بچھڑے کے سر پر ہا تھ رکھیں۔ 11 پھر اُ س بچھڑ ے کو خیمٴہ اجتماع کے دروا زے پر خداوند کے سامنے ذبح کر دیں۔ 12 تب بچھڑے کا خون لو اور قربان گاہ تک جا ؤ اپنی انگلی سے قربان گا ہ پر لگے سینگوں میں خون لگا ؤ۔ سارے خون کو قربان گاہ کی بنیاد پر ضرور ڈالنا چاہئے۔ 13 تب بچھڑے سے ساری چربی نکالو پھر کلیجہ کے چاروں طرف کی چربی اور دونوں گردو ں اور اُ س کے اطراف کی چربی لو اور اس چربی کو قربانگاہ پر جلا ؤ۔ 14 تب بچھڑے کا گوشت اس کے چمڑے اور اس کے دوسرے اعضاء کو لو اور اپنے خیمہ سے با ہر جا ؤ۔ ان چیزوں کو خیمہ کے با ہر جلا ؤ یہ نذرانے ہیں جو کا ہنوں کے گنا ہوں کو دور کر نے کے لئے چڑھا ئے جا تے ہیں۔ 15 “تب ہارون اور اسکے بیٹوں کو کسی ایک مینڈھے کے سر پر ہاتھ رکھنے کو کہو۔ 16 تب اس مینڈھے کو ذبح کرو اور اسکے خون کو لو خون کو قربان گاہ کے چاروں طرف چھڑ کو۔ 17 تب مینڈھے کو کئی ٹکڑوں میں کاٹو۔ مینڈھے کے اندر کے سب اعضا ء اور پیروں کو صاف کرو۔ ان چیزوں کو سر اور مینڈھے کے دوسرے ٹکڑوں کے ساتھ رکھو۔ 18 تب قربان گاہ پر پو رے مینڈھے کو جلاؤ یہ جلانے کا نذ رانہ ہے جو خدا وند کے لئے تحفہ کی طرح ہے۔ اس کی بو خدا وند کو خوش کرے گی۔
19 “ہارون اور اسکے بیٹوں کو دوسرے مینڈھے پر ہاتھ رکھنے کو کہو۔ 20 اس مینڈھے کو ذبح کرو اور اس کا تھوڑا خون لو اس خون کو ہارون اور اس کے بیٹوں کے دائیں کان کے نچلے حصّے میں ، ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر اور انکے دائیں پیر کے انگوٹھے پر لگاؤ۔ باقی خون کو قربان گاہ کے اطراف چھڑ کو۔ 21 تب قربان گاہ سے تھوڑا خون لو۔ اور اسے مخصوص تیل میں ملاؤ اور اس کو ہارون اور اسکے بیٹوں اور انکے لباس پر چھڑکو۔ یہ اُن تمام لوگوں کو ہارون کے ساتھ مقدس بنائے گا۔
22 “تب اس مینڈھے سے چربی لو یہ وہی مینڈھا ہے جس کا استعمال ہارون کو اعلیٰ کاہن بنانے کے لئے ہوگا۔ دُم کے چاروں طرف کی چربی اور اس چربی کو لو جو جسم کے اندر کے اعضاء کو ڈھانکتی ہے کلیجہ ڈھانکنے والی چربی کو لو دونوں گردوں اور دائیں پیر کو لو۔ 23 تب اس روٹی کی ٹوکری کو لو جس میں تم نے بے خمیری روٹیاں رکھیں تھی۔ یہی وہ ٹوکری ہے جسے تمہیں خدا وند کے سامنے رکھنا ہے ان روٹیوں کو ٹوکری سے باہر نکالو ، ایک سادی روٹی ، ایک تیل سے بنی اور ایک چھو ٹی پتلی چپڑی ہو ئی۔ 24 تب اس کو ہارون اور اسکے بیٹوں کو دو۔ پھر ان سے کہو کہ وہ خدا وند کے سامنے انہیں اپنے ہاتھوں میں اٹھا ئیں یہ خدا وند کے لئے خاص نذر ہو گی۔ 25 تب ان روٹیوں کو ہارون اور اسکے بیٹوں سے لو اور انہیں قربان گاہ پر مینڈھے کے ساتھ رکھو۔ یہ ایک جلائی ہو ئی قربانی ہے یہ خدا وند کے لئے ایسی نذر ہو گی جو آ گ کے ساتھ دی جاتی ہے۔ اس کی بوُ خدا وند کو خوش کرے گی۔
26 “تب اس مینڈھے سے اسکے سینہ کو نکالو۔ یہی وہ مینڈھا ہے جس کا استعمال ہارون کو اعلیٰ کاہن بنانے کے تقریب میں کیا جائے گا۔ مینڈھے کے سینہ کو خاص نذر کی شکل میں خدا وند کے سامنے پکڑو۔ پھر واپس لاکر اسے رکھ دو۔ جانور کا یہ حصّہ تمہارا ہو گا۔ 27 تب مینڈھے کے اس سینہ اور ٹانگ کو لو جو ہارون کو اعلیٰ کاہن بنانے کے لئے استعمال میں آئے تھے۔ انہیں پاک بناؤ اور انہیں ہارون اور اسکے بیٹوں کو دو یہ نذر کا خاص حصّہ ہو گا۔ 28 بنی اسرائیل ان حصوں کو ہارون اور اسکے بیٹوں کو ہمیشہ دینگے۔ جب کبھی بنی اسرائیل خدا وند کو قر بانی دیں گے تو یہ حصہ ہمیشہ کاہنوں کا ہوگا جب وہ ان حصوں کو کاہنوں کو دینگے تو یہ خدا وند کو دینے کے برابر ہو گا۔
29 “ان خاص لباسوں کو محفوظ رکھو جو ہارون کے لئے بنے تھے۔ لباس اسکے ان تمام نسلوں کے لوگوں کے لئے ہونگے۔ جو اسکے بعد رہیں گے وہ ان لباس کو اس وقت پہنیں گے جب کاہنوں کو چُنے جائیں گے۔ 30 ہارون کا جو بیٹا اس کے بعد اعلیٰ کاہن ہو گا وہ سات دن تک اس لباس کو پہنے گا جب وہ خیمہٴ اجتماع کے مقدس جگہ میں خدمت کر نے آئیگا۔
31 “اس مینڈھے کے گوشت کو پکاؤ جو ہارون کو اعلیٰ کاہن بنانے کے لئے استعمال میں آیا تھا۔ اس گوشت کو مقدس جگہ پر پکاؤ۔ 32 تب ہارون اور اسکے بیٹے خیمہٴ اجتماع کے دروازے پر مینڈھے کا گوشت کھا ئیں گے۔ 33 ان نذروں کا استعمال ان کے گناہ کو ختم کر نے کے لئے اس وقت ہوا تھا جب وہ کاہن بنے تھے۔ یہ مینڈھے صرف انہیں کھا نا چاہئے کسی دوسرے کو نہیں کیوں کہ یہ پاک ہیں۔ 34 اگر اس مینڈھے کا کچھ گوشت یا روٹی دوسرے دن کے لئے بچ جائے تو اسے جلا دینا چاہئے۔ تمہیں وہ روٹی یا گوشت نہیں کھا نا چاہئے۔ کیوں کہ اسے صرف خاص طرح سے خاص وقت پر ہی کھا یا جانا چاہئے۔
35 ویسا ہی کرو جیسا میں نے تمہیں ہارون اور اسکے بیٹوں کے لئے کر نے کا حکم دیا ہے۔ یہ تقریب مقرّر کاہنوں کی تقریب کے لئے سات دن تک چلے گی۔ 36 سات دن تک ہر روز ایک ایک بچھڑے کو ذبح کرو یہ ہارون اور اسکے بیٹوں کے گناہ کے لئے قربانی ہو گی۔ تم ان دنوں میں دی گئی قربانی کا استعمال قربان گاہ کو پاک کرنے کے لئے کر نا اور قربان گاہ کو مقدس بنا نے کے لئے زیتون کا تیل اس پر ڈالنا۔ 37 تم سات دن تک قربان گاہ کو خالص اور پاک کر نا تب قربان گاہ پاک ہو جائے گی۔ کو ئی بھی چیز جو قربان گاہ کو چھو ئے وہ پاک ہو جائے گی۔
38 “ہر روز قربان گاہ پر تمہیں ایک قربانی دینی چاہئے۔ تم کو ایک ایک سال کے دو میمنے کی قربانی دینی چاہئے۔ 39 ایک میمنہ کی قربانی صبح اور دوسرے کی شام میں دو۔ 40-41 جب تم پہلے میمنہ کا نذ رانہ پیش کرو تو آٹھ پیالے گیہوں کا باریک آٹا چار پیالے مئے کے ساتھ ملاؤ اور اسے پیش کرو۔ جب تم دوسرے میمنہ کو شام کے وقت پیش کرو تو آٹھ پیالے باریک آٹا چار پیالے زیتون کا تیل اور چار پیالے مئے بھی صبح کی طرح پیش کرو۔ یہ ایک تحفہ ہے ، خدا وند کے لئے ایک میٹھی خوشگوار خوشبو ہے۔
42 تمہیں ان چیزوں کو خدا وند کی قربانی پیش کر نے میں روزجلانی چاہئے۔یہ خدا وند کے سامنے خیمہٴ اجتماع کے دروازہ پر کرو یہ ہمیشہ کر تے رہو۔ جب تم قربانی پیش کرو گے تب میں خدا وند سے ملوں گا اور وہاں تم سے باتیں کروں گا۔ 43 میں بنی اسرائیلیوں سے اس جگہ پر ملونگا اور وہ جگہ میرے جلال سے مقدس ہو گی۔
44 اس طرح میں خیمہٴ اجتماع کو پاک بناؤ نگا۔ اور میں قربان گاہ کو بھی مقدس بناؤنگا اور میں ہارون اور اسکے بیٹوں کو مقدس کروں گا جس سے وہ میری خدمت کاہن کے طور پر کریں گے۔ 45 میں بنی اسرائیلیوں کے ساتھ رہوں گا میں ا ن کا خدا ہوں گا۔ 46 لوگ یہ جان جائیں گے کہ میں انکا خدا خدا وند ہو ں۔ انہیں معلوم ہو گا کہ میں ہی وہ ہوں جو انہیں مصر سے باہر لایا تا کہ میں انکے ساتھ رہ سکوں میں انکا خدا وند خدا ہوں۔”
2007 by Bible League International