Add parallel Print Page Options

مُقدّس چیزوں کے لئے تحفے

25 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “بنی اسرائیلیوں سے میرے لئے تحفہ لا نے کو کہو ہر ایک شخص اپنے دل میں طئے کرے کہ وہ مجھے اُن چیزوں میں سے کیا پیش کر نا چاہتا ہے۔ ا ن تحفوں کو میرے لئے قبول کرو۔ یہ ان چیزوں کی فہرست ہے جنہیں تم لوگوں سے قبول کر و گے : سونا ، چاندی ، کانسہ ، نیلا بیگنی اور لال سوت ، خوبصورت ریشمی کپڑے ، بکریوں کے بال ، لال رنگ سے رنگا بھیڑ کا چمڑا اور عمدہ چمڑے، ببول کی لکڑی ، چراغ جلانے کے لئے تیل ، مسح کر نے کے لئے اور جلا نے کے لئے عمدہ خوشبو وا لا مصا لحہ دار تیل ، سنگ سلیمانی اور دوسرے جواہرات جو کاہنوں کے پہننے کے لباس ایفود اور عدل کا سینہ بند- [a]

مُقدّس خیمہ

“لوگ میرے لئے ایک مقدس جگہ بنا ئیں گے تب میں اُن کے ساتھ رہ سکوں گا۔ میں تمہیں دکھا ؤں گا کہ مقدس خیمہ کس طرح دکھا ئی دینا چاہئے۔ میں تمہیں دکھا ؤ ں گا کہ اُس میں تمام چیزیں کیسی دکھا ئی دینی چاہئے۔ جیسا میں نے دکھا یا ویسا ہی ہر چیز کو بنا ؤ۔

معاہدہ کا صندوق

10 ببول کی لکڑی استعمال کر کے ایک خاص صندوق بنا ؤ یہ مقدس صندوق ۲/ ۲۱ کیو بٹ لمبا ۲/۱۱ کیو بٹ چوڑا اور ۲/ ۱۱ کیو بٹ اونچا ہو نا چاہئے۔ 11 صندوق کو اندر اور با ہر سے ڈھکنے کے لئے خالص سونے کا استعمال کرو صندوق کے کو نو ں کو سونے سے مڑھو۔ 12 صندوق کو اٹھا نے کے لئے سونے کے چار کڑے بنا ؤ۔ سونے کے کڑ وں کو چاروں کو نوں پر لگا ؤ دونوں طرف دو دو کڑے ہو نے چاہئے۔ 13 کھمبے ببول کی لکڑی کے بنے ہو ئے اور سونے سے مڑھے ہو ئے ہو نا چاہئے۔ 14 صندوق کے بازو کے کو نوں پر لگے کڑوں میں ان کھمبوں کو ڈال دینا۔ ان کھمبوں کا استعمال صندوق کو لے جانے کے لئے کرو۔ 15 یہ کھمبے صندوق کے کڑوں میں ہمیشہ پڑے رہنا چاہئے۔ کھمبوں کو باہر نہ نکالو۔

16 خدا نے کہا، “میں تمہیں معاہدہ دوں گا۔معاہدہ کو اس صندوق میں رکھو۔ 17 پھر ایک سر پوش [b] (ڈھکن ) بنا ؤ اُسے خالص سونے کا بنا ؤ یہ ۲/۲۱ کیو بٹ لمبا اور ۲/ ۱۱ کیو بٹ چوڑا۔ 18 تب دو کروبی فرشتے بنا ؤ اور انہیں سر پوش کے دونوں سِر وں پر لگا ؤ۔ ان فرشتوں کو بنا نے کے لئے سونے کے پتروں کا استعمال کرو۔ 19 ایک کروبی کو سر پوش کے ایک سِرے پر لگا ؤ اور دوسرے کو دوسرے سِرے پر ، کروبیوں اور سر پوش کو ایک بنا نے کے لئے ایک ساتھ جو ڑ دو۔ 20 کرو بی فرشتے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہو نا چاہئے۔ کروبیوں کا مُنہ سر پوش کی طرف دیکھتے ہو ئے ہو نا چاہئے۔ کروبیوں کے پروں کو سر پوش پر پھیلے ہو ئے ہو نا چا ہئے۔

21 “میں تم کو جو عہدنا مہ دو ں گا اُ سے معاہدہ کے صندوق میں رکھنا اور خاص سر پوش کو صندوق کے اوپر رکھنا۔ 22 جب میں تم سے ملوں گا تب کروبی فرشتوں کے بیچ سے جو معاہدہ کے صندوق کے خاص سر پوش پر ہے بات کروں گا۔ میں اپنے تمام احکام بنی اسرا ئیلیوں کو اُ سی جگہ سے دوں گا۔

خاص روٹی کی میز

23 “ببول کی لکڑی سے میز بنا ؤ۔ میز ۲ کیو بٹ لمبا ایک کیو بٹ چوڑا اور ۲/۱۱ کیو بٹ اونچا ہو نا چا ہئے۔ 24 میز کو خالص سو نے سے مڑھو اور اُ سکے چاروں طرف سونے کی جھا لر لگا ؤ۔ 25 تب تین اِنچ چوڑا سونے کا چو کھٹا ( فریم ) میز کے اُوپر چاروں طرف مڑھ دو اور اُ س کے چاروں طرف سو نے کی جھا لر لگا ؤ۔ 26 تب سونے کے چار کڑے بنا ؤاور میز کے چاروں کو نو ں پر پا یوں کے پاس لگا ؤ۔ 27 ہر ایک پا ئے پر پٹی کے نز دیک ایک ایک سو نے کا کڑا لگا دو۔ اُن کڑوں میں میز کو لے جانے کے لئے بنے کھمبے پھنسے ہو ں گے۔ 28 کھمبوں کے بنا نے کے لئے ببول کی لکڑ ی استعمال کرو اور انہیں سونے سے مڑھو۔ کھمبے میز کو لے جانے کے لئے ہیں۔ 29 طباق ،چمچے اور آفتابے اور اُنڈیلنے کے کٹورے ان سب کو خالص سونے سے بنانا۔ 30 خاص روٹی میز پر میرے سامنے رکھو۔ یہ سب چیزیں ہمیشہ میرے سامنے وہاں رہنی چاہئے۔

شمعدان

31 “تب تمہیں ایک شمعدان بنانا چاہئے شمعدان کا ہر اایک حصّہ خالص سونے کے پتر کا بنا ہو نا چاہئے۔ خوبصورت دکھا ئی دینے کے لئے شمع پر پھول بناؤ۔ یہ پھول انکی کلیاں اور پنکھڑ یاں خالص سونے کی بنی ہو نی چاہئے اور یہ سب چیزیں ایک میں ہی جڑی ہو ئی ہو نی چاہئے۔

32 “شمعدان کی چھ شاخیں ہو نی چاہئے۔ تین شاخیں ایک طرف اور تین شاخیں دوسری طرف ہو نی چاہئے۔ 33 ہر شاخ پر بادام کی طرح کے تین پیالے ہو نا چاہئے۔ ہر پیالے کے ساتھ ایک ایک کلی اور ایک پھول ہو نا چاہئے۔ 34 اور شمعدان پر بادام کے پھول کی طرح چاروں طرف پیالے ہو نا چاہئے ان پیالوں کے ساتھ بھی کلی اور پھول ہو نا چاہئے۔ 35 شمعدان سے نکلنے والی چھ شاخیں دو دو کے تین حصوں میں بٹی ہو نی چاہئے۔ ہر ایک دو شاخوں کے جو ڑوں کے نیچے ایک ایک کلی بناؤ جو شمعدان سے نکلتی ہو۔ 36 یہ سب شاخیں اور کلیاں شمعدان کے ساتھ ایک اکائی میں ہو نی چاہئے اور ہر ایک چیز سونے کے پتّر سے تیار کی جانی چاہئے۔ 37 تب سات چھو ٹی شمعیں شمعدان پر رکھے جانے کے لئے بناؤ۔ یہ شمعیں شمعدان کے سامنے کی جگہ پر روشنی دیں گی۔ 38 شمع کی بتیاں بُجھا نے کے اوزار اور طشتریاں خالص سونے کے بنانے چاہئے۔ 39 پچھتّر پاؤنڈ خالص سونے کا استعمال شمعدان اور اسکے ساتھ کی تمام چیزیں بنانے میں کرو۔ 40 ہوشیاری کے ساتھ ہر ایک چیز ٹھیک ٹھیک اسی طریقے سے بنائی جائے جیسی میں نے پہاڑ پر تمہیں دکھا ئی ہے۔”

Footnotes

  1. خروج 25:7 عدل کا سینہ بند ایک قسم کے کپڑے کا غلاف نُما لباس جو اعلیٰ کاہن اپنے سینہ پر باندھتا ہے۔
  2. خروج 25:17 سرپوش (ڈھکن( یہ “ رحم کا تخت ” بھی کہلاتا ہے۔ اس عبرانی لفظ کا مطلب “ڈھکن” یا “سرپوش” ہوسکتا ہے۔“وہ جگہ جہاں پر گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔”