خروج 11
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
پہلو ٹھے کی موت
11 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا، “فرعون اور مصر کے خلاف میں ایک آفت لا ؤں گا اس کے بعد وہ تم لوگوں کو مصر سے بھیج دیگا : وہ تم لو گوں کو یہ ملک چھو ڑ نے کے لئے دباؤ ڈا لے گا۔ 2 تم بنی اسرائیلیوں کو یہ پیغام ضرور دینا :’ تم سب مرد اور عورتیں اپنے پڑوسیوں سے چاندی اور سونے کی چیزیں مانگنا۔ 3 حداوند مصریوں کو تم لوگوں پر مہربان بنا ئے گا۔ مصری لوگ یہا ں تک کہ فرعون کے عہدید ار بھی پہلے سے موسیٰ کوعظیم شخصیت سمجھتے ہیں۔”‘
4 موسیٰ نے کہا، “خداوند کہتا ہے ، ’ آج تقریباً آدھی رات کے وقت میں مصر سے ہو کر گذروں گا ، 5 اور مصر کا ہر ایک پہلو ٹھا بیٹا مصر کے حاکم فرعون کے پہلو ٹھے بیٹے سے لے کر چکّی چلا نے وا لی خادمہ تک کا پہلا بیٹا مر جا ئے گا۔ پہلو ٹھے نر جانور بھی مریں گے۔ 6 مصر کی سر زمین پر رونا پیٹنا ہو گا۔ جیسا نہ ما ضی میں ہوا ہے نہ کبھی مستقبل میں ہو گا۔ لیکن کسی بھی اسرا ئیلیوں کو چوٹ نہیں پہنچا ئی جا ئے گی۔ 7 یہاں تک کہ اسرائیلی لوگوں کے کسی شخص یا جانور پر کتّا بھی نہیں بھونکے گا۔ اس طرح تم جان جاؤگے کہ میں نے بنی اسرائیلیوں کے ساتھ مصری لوگوں سے مختلف سلوک کیا۔ 8 تب تمہا رے تمام عہدیدار آئینگے اور وہ مجھے سجدہ کریں گے۔ وہ لوگ کہیں گے، “جا ؤ اور اپنے سبھی لوگوں کو اپنے ساتھ لے جا ؤ۔ تب میں نے فرعون کو غصّہ میں چھو ڑ دیا۔”‘
9 تب خداوند نے موسیٰ سے کہا، “فرعون نے تمہا ری بات نہیں سنی۔ کیوں؟ کیوں کہ میں اپنی عظیم طا قت مصر میں دکھا سکوں”۔ 10 یہی وجہ تھی کہ موسیٰ اور ہا رون نے فرعون کے سامنے یہ بڑے بڑے معجزے دکھا ئے۔ اور یہی وجہ ہے کہ خداوند نے فرعون کو اتنا ضدّی بنا یا۔ تاکہ وہ بنی اسرائیلیوں کو اپنا ملک چھو ڑنے نہیں دیگا۔
2007 by Bible League International