Add parallel Print Page Options

بِلدد سُوخی کا ایّوب کو جواب

25 تب بِلدد سوُ خی نے ایّوب کو جواب دیا :

“خدا حکمران ہے ، وہ لوگو ں کو خوفزدہ کر تا ہے اور اس سے اپنا احترام کرواتا ہے۔
    وہ اوپر اپنی سلطنت میں امن و امان قائم کر تا ہے۔
کو ئی اس کے ستاروں [a] کو گِن نہیں سکتا ہے۔
    خدا کا سورج سب پر چمکتا ہے۔
خدا کے مقابلہ میں کو ئی شخص بہتر نہیں ہے۔
    ایک وہ جو عورت سے پیدا ہوا ہے کبھی بھی پاک نہیں ہو سکتا۔
یہاں تک کہ خدا کی آنکھوں کے سامنے چاندی بھی چمکیلي نہیں ہے۔
    خدا کی نظرمیں تارے بھی پاک نہیں ہیں۔
لوگ بھی کم پاک ہیں۔
    لوگ ایک بیکار کیڑے کی مانند ہیں۔”

Footnotes

  1. ایّوب 25:3 اس کے ستاروں یا ” اس کے گروہ ” اس کا مطلب ہے خدا کی جنتی فوج – یا سارے فرشتے یا آسمان کے ستارے ہو سکتے ہیں -