ایستر 6
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
مردکی کی تعظیم
6 اس رات بادشاہ سو نہیں سکا اس لئے اس نے خادم سے کہا تاریخ کی کتاب لا ئے اور اس کو پڑھے ( بادشاہوں کی تاریخ کی کتاب جس میں وہ سب واقعات درج رہتا ہے جو ایک بادشاہ کی دورِ حکومت کے دوران ہوتا ہے۔) 2 تو اس خادم نے بادشاہ کے لئے وہ کتاب پڑھی۔ اس نے بادشاہ اخسو یرس کے مار ڈالنے کے برے منصوبے کے متعلق پڑھا۔ یہ ایسا ہوا کہ بگتان اور ترش کی رچی ہوئی سازش کا پتہ مرد کی کو چلا۔ یہ دونوں آدمی شاہی پھاٹکوں پر پہرہ دینے والے اور بادشاہ کے عہدیدار تھے۔ وہ لوگ بادشاہ کو مارنے کے لئے سازش رچے تھے اور مردکی نے اس کے بارے میں اطلاع کر دی تھی۔
3 اس پر بادشاہ نے سوال کیا، “ا س بات کے لئے مرد کی کو کونسا اعزاز اور انعام دیا گیا ؟”
ان خادموں نے بادشاہ کو جواب دیا، “مردکی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا تھا۔”
4 اسی وقت بادشاہ کے محل کے باہر آنگن میں ہامان داخل ہوا۔ ہامان نے پھا نسی کا جو ستون کھڑا کر نے کا حکم دیا تھا اس پر مردکی کو لٹکوانے کے لئے بادشاہ سے کہنے کے لئے آیا تھا۔ باد شاہ نے اسکی آہٹ سن کر پو چھا ، “ابھی ابھی آنگن میں کون آیا ہے ؟” 5 بادشاہ کے خادموں نے جواب دیا ، “آنگن میں ہامان کھڑا ہے۔”
بادشاہ نے کہا ، “اسے اندر لے آوٴ۔”
6 ہامان جب اندر آیا تو بادشاہ نے اس سے ایک سوال پو چھا “ہا مان ! اس آدمی کے لئے کیا کرنا چاہئے جسے بادشاہ عزت دینا چاہتا ہے ؟”
ہامان نے سو چا ، کہ میرے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے جسے بادشاہ زیادہ تعظیم دینے کی خواہش رکھتا ہے۔ بادشاہ ضرور مجھے ہی تعظیم دینے کے بارے میں سوچتا ہے۔ بادشاہ ضرور مجھے ہی عزت دینے کے لئے بات کر رہا ہوگا۔”
7 ہامان نے جواب دیتے ہوئے بادشاہ سے کہا ، “اس آدمی کو دیا جائے جسے بادشاہ عزت دینے کی خواہش رکھتا ہے۔ 8 بادشاہ کو مخصوص شاہی چغہ جسے کہ اس نے پہنا ہے اپنے خادم کو دینا چاہئے۔ اور خادم کو ایک گھو ڑا بھی لانا چاہئے جس پر بادشاہ نے سواری کی ہے۔ تب اپنے خادم کو کہو کہ اس گھوڑے کے سر پر بادشاہ کے خاص نشان کو رکھے۔ 9 اسکے بعد بادشاہ کو کسی اہم قائد کو چغہ اور اس گھو ڑے کا نگراں کار مقرر کرنا چاہئے۔ بادشاہ کو قائدین کو اس آدمی کو چغہ پہنا نے کا بھی حکم دینا چاہئے جس کو بادشاہ اس چغہ میں عزت و احترام دینا چاہتے ہیں۔ اور اس گھو ڑے کے آگے جانا چاہئے جس پر کہ وہ آدمی سوار ہوگا۔ اور اس گھو ڑے کے ساتھ شہر کی گلیوں سے گزرے اور یہ اعلان کرے کہ یہ سب کچھ اس آدمی کے لئے کیا گیا ہے جسے کہ بادشاہ عزت و احترام بخشنا چاہتے ہیں۔”
10 تب بادشاہ نے ہامان کو حکم دیا “تم اسی وقت فوراً جاوٴ اور یہودی مرد کی کے لئے گھو ڑا اور چغہ لو اور اسے ویسا ہی سجاوٴ جیسا تم نے مشورہ دیا ہے مرد کی شاہی دروازہ کے پاس بیٹھا ہے۔ جو کچھ تم نے بتا یا ہے سب کچھ ویسا ہی کرنا۔”
11 ہامان چغہ اور گھو ڑا لایا اور مردکی کو وہ چغہ پہنا یا اور اسکو گھو ڑا پر چڑھا یا اور تب شہر کی ساری گلیوں میں اسے لے گیا۔ ہامان گھو ڑے کے آگے چل رہا تھا اور اعلان کر رہا تھا ، “یہ سب اس آدمی کے لئے کیا گیا ہے جسے بادشاہ تعظیم دینا چاہتا ہے!”
12 اسکے بعد مردکی پھر شاہی دروازہ پر واپس چلا گیا لیکن ہامان جلد ہی اپنے گھر کی طرف چل دیا وہ اپنا سر ڈھانکے ہوئے تھا کیوں کہ وہ پریشان اور شرمندہ تھا۔ 13 اسکے بعد ہامان نے اپنی بیوی زِرش اور اپنے تمام دوستوں سے جو کچھ ہوا تھا سب کچھ کہا ہامان کی بیوی اور اسکے مشیروں نے ا س سے کہا، “اگر مردکی یہودی ہے تو تم جیت نہیں سکتے تمہارا زوال شروع ہو چکا ہے تم یقیناً تباہ ہو جاوٴ گے۔”
14 ابھی وہ لوگ ہامان سے بات کر ہی رہے تھے کہ بادشاہ کے خواجہ سرا ہامان کے گھر پر آئے اور فوراً ہامان کو ایستر کی دعوت میں بلا لے گئے۔
2007 by Bible League International