اوّل تواریخ 24
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
کاہنوں کے گروہ
24 ہارون کے بیٹوں کے یہ گروہ تھے : ہارون کے بیٹے ناداب ، ابیہو ، الیعزر اور اتمر تھے۔ 2 لیکن ناداب اور ابیہو اپنے باپ کی موت سے پہلے ہی مر گئے اور ان لوگوں کے کوئی بیٹے نہیں تھے۔ اس لئے الیعزر اور اتمر کاہن کی حیثیت سے کام کئے۔ 3 داؤد نے الیعزر کی نسلوں میں سے صدوق اور اتمر کی نسلوں میں سے اخیملک کو خدمت کا کام سونپا۔ 4 اتمر کی نسلوں کی بہ نسبت الیعزر کی نسلوں سے بہت زیادہ قائدین تھے۔ جبکہ اتمر کی نسلوں سے صرف آٹھ ہی قائدین تھے۔ 5 ہر ایک خاندان سے آدمیوں کو وہ قرعہ ڈال کر چُنے گئے تھے۔ کیوں کہ وہاں الیعزر اور اتمر دونوں نسلوں سے مقدس جگہ اور خدا کے عہدیدار تھے۔
6 نتنی ایل کا بیٹا منشی سمعیاہ جو کہ لاویوں سے تھا ان کی نسلوں کے ناموں کو بادشاہ اور قائدین کے سامنے لکھے۔ وہ قائدین تھے : کا ہن صدوق ، ابی یاتر کا بیٹا اخیملک ، کاہنوں کے خاندانوں کے قائدین اور لاویوں کے قائدین۔ وہ لوگ ایک ایک کر کے خاندانوں کو چُننے اور ہمیشہ ایک الیعزر اور دوسرا اتمر کے خاندان سے چنتے۔
7 پہلا یہوی ریب کا گروہ تھا
دوسرا گروہ یدعیاہ کا تھا۔
8 تیسرا گروہ حاریم کا تھا۔
چوتھا گروہ شعوریم کا تھا۔
9 پانچواں گروہ ملکیاہ کا تھا۔
چھٹا گروہ میامین کا تھا۔
10 ساتواں گروہ ہقوض کا تھا۔
آٹھواں گروہ ابیاہ کا گروہ تھا۔
11 نواں گروہ یشوع کا تھا۔
دسواں گروہ سکانیاہ کا تھا۔
12 گیارہواں گروہ الیاسب کا تھا۔
بارہواں گروہ یقیم کا تھا
13 تیرھواں گروہ خفا کا تھا۔
چودھواں گروہ یسباب کا تھا۔
14 پندرہواں گروہ بلجاہ کا تھا۔
سولھواں گروہ امیر کا تھا۔
15 سترہواں گروہ حزیر کا تھا۔
اٹھا رہواں گروہ ہفضیض کا تھا۔
16 انیسواں گروہ فتحیاہ کا تھا۔
بیسواں گروہ یحزقیل کا تھا۔
17 اکیسواں گروہ یاکن کا تھا۔
بائیسواں گروہ جمول کا تھا۔
18 تیئیسواں گروہ دلایاہ کا تھا۔
چوبیسواں گروہ معزیاہ کا تھا۔
19 یہ ان لوگوں کی خدمت کرنے کی ترتیب تھی اور اسی ترتیب سے ان اصولوں کے مطا بق جو انکو انکے آباؤ اجداد ہارون سے ملی تھی خدا وند کی ہیکل میں داخل ہو تے تھے۔ جیسا کہ ہارون کو خدا وند اسرائیل کے خدا نے یہ حکم دیا تھا۔
دوسرے لاوی
20 یہ نام بقیہ لاوی کی نسل کے ہیں:
عمرام کی نسلوں سے شو بائیل۔
شوبائیل کی نسلوں سے یہدیا۔
21 رحبیاہ کی نسلوں سے بڑا بیٹا یسیاہ۔
22 اظہار کے خاندانی گروہ سے سلو موت۔
سلو موت کے خاندان سے یحت۔
23 حبرون کا سب سے بڑا یر یاہ تھا۔
امریاہ حبرون کا دوسرا بیٹا یحزی ایل
اس کا تیسرا بیٹا
اوری یقیمعام چو تھا بیٹا
24 عزّی ایل کا بیٹا میکاہ تھا۔
میکاہ کا بیٹا شمیر۔
25 یسیاہ میکاہ کا بھا ئی تھا۔
یسیاہ کا بیٹا زکر یاہ تھا۔
26 مراری کی نسلیں محلی ،موشی اور اس کا بیٹا یعزیاہ کی نسلیں۔
27 اس کا بیٹا یعزیاہ سے مراری کی نسلیں:سویم ، زکور اور عبری تھے۔
28 محلی کا بیٹا الیعزر۔ لیکن الیعزر کو بیٹے نہیں تھے۔
29 قیس کا بیٹا یرحمیل تھا۔
30 موشی کے بیٹے محلی ، عیدر اور یریموت تھے۔
يہي لاوي خاندانوں کے قائدين تھے۔ 31 وہ لوگ بھی ٹھیک اسی طرح سے بادشاہ داؤد ، صدوق ، اخیملک ، کاہنوں اور لاوی کے خاندانوں کے قائدین کے سامنے قرعے ڈا لے جیسے ان کے رشتے دار نے جو کہ ہارون کی نسلوں سے تھے کیا تھا۔ پہلو ٹھے کے خاندانوں کے ساتھ ویسا ہی برتا ؤ کیا گیا تھا جیسا کہ چھو ٹے بھا ئیوں کے خاندانوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔
2007 by Bible League International