استثناء 34
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
موسیٰ کی وفات
34 موسیٰ موآب کی نچلی زمین سے نبو پہا ڑ پر گئے جو یریحو کے پا رپسگہ کی چوٹی پر تھا۔ خداوند نے اسے جِلعاد سے دان تک کی ساری زمین دکھلا ئی۔ 2 خداوند نے اسے سارا نفتا لی جو افرا ئیم اور منّسی کا تھا دکھا یا۔ اس نے بحر قلزم تک یہوداہ کی سرزمین دکھا ئی۔ 3 خداوند نے موسیٰ کو کھجور کے درختوں کے شہر ضغرسے یریحو تک پھیلی وادی اور نیگیو دکھا یا۔ 4 خداوند نے موسیٰ سے کہا ، “یہ وہ ملک ہے جس کا میں نے ابراہیم ، اسحاق اور یعقوب سے وعدہ کیا تھا ، ’میں اس ملک کو تمہا ری نسلوں کو دوں گا۔ میں نے تمہیں اس ملک کو دکھا یا لیکن تم وہاں جا نہیں سکتے۔”‘
5 تب خداوند کے خادم موسیٰ ملک موآب میں انتقال کر گئے۔ خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا کہ ایسا ہو گا۔ 6 اس نے بیت فغور کے پار موآب کی وادی میں موسیٰ کو دفنا یا۔ لیکن آج بھی کو ئی نہیں جانتا کہ موسیٰ کی قبر کہا ں ہے۔ 7 موسیٰ جب انتقال کئے وہ ۱۲۰سال کے تھے اس کی آنکھیں کمزور نہیں تھیں وہ اس وقت بھی طاقتور تھے۔ 8 بنی اسرا ئیل موسیٰ کے لئے موآب کے نچلے زمین میں ۳۰ دن تک رو تے چلاتے رہے۔ وہ لوگ موآب میں یردن ندی کی وادی میں اس وقت تک ٹھہرے جب تک ماتم کا وقت ختم نہ ہو گیا۔
یشوع کا موسیٰ کی جگہ لینا
9 تب نون کا بیٹا یشوع دانشمندی کی رُوح سے بھر پور تھا کیوں کہ موسیٰ نے اُس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا تھا۔ بنی اسرا ئیلیوں نے یشوع کی بات سنی انہوں نے ویسا ہی کیا جیسا خداوند نے موسیٰ کوحکم دیا تھا۔
10 لیکن اس وقت کے بعد موسیٰ کی طرح کو ئی نبی نہیں ہوا۔ خداوند موسیٰ کو رو برو جانتا تھا۔ 11 خداوند نے موسیٰ کو فرعون ، اس کے تمام لوگوں اور مصر کے لوگوں کو معجزے اور نشانیاں دکھانے کے لئے مصر بھیجا۔ 12 کسی دوسرے نبی نے کبھی اتنی طاقتور اور حیران کن معجزے اور نشانیاں نہیں دکھا ئیں جسے موسیٰ نے سبھی بنی اسرا ئیلیوں کی نظر کے سامنے دکھا یا۔
2007 by Bible League International