استثناء 30
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
اسرائیلیوں کا اپنی زمین پر واپسی
30 “یہ تمام چیزیں جو میں کہہ چکا ہوں تمہا رے ساتھ ہو ئیں۔ تمہیں دعاؤں سے اچھی چیزیں ملیں گی اور بددعاؤں سے خراب چیزیں۔ خداوند تمہا را خدا تمہیں دوسری قوموں کے پاس بھیجے گا تب تم اُن چیزوں کے متعلق سوچوگے۔ 2 اُس وقت تم اور تمہا ری نسلیں خداوندتمہا رے خدا کی طرف لو ٹ آئیں گی۔ تم اس وقت اپنے پور ے دل سے اس کی بات مانو گے اورملکمل طور پر اس کے تمام احکاما ت کی اطاعت کرو گے۔ جو میں نے تمہیں آج دیئے ہیں۔ 3 تب خداوند تمہا را خدا تم پر مہربان ہو گا۔ خداوند تمہیں دو بارہ آ زا د کرے گا۔ وہ پھر تمہیں ایک ساتھ سبھی قوموں میں سے جہاں اس نے تمہیں بکھیر دیا تھا جمع کرے گا۔ 4 اگر چہ کہ اس نے تمہیں زمین کے دور دراز حصّوں میں ہی کیو ں نہ بھیجا ہو خداوند تمہا را خدا تم کو اکٹھا کرے گا اور وہاں سے واپس لا ئے گا۔ 5 خداوند ہما رے خدا تم کو تمہارے آبا ؤاجداد کی زمین پر لا ئے گا اور وہ زمین تمہا ری ہو گی۔ خداوند تمہا رے ساتھ اچھا کرے گا اور تمہا رے پاس تمہا رے آبا ؤاجداد سے زیادہ ہو گا۔ تمہا ری قوم میں زیادہ لوگ ہوں گے جتنا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ 6 خداوند تمہا را خدا تمہا رے دل کا ختنہ کرے گا۔ [a] تب تم خداوند اپنے خدا سے دل و جان سے محبت کرو گے تا کہ تم جیتے رہو۔
7 “تب خداوند تمہا را خدا اُن تمام لعنتوں کو تمہا رے دشمنوں کے ساتھ ہو نے دیگا۔ کیوں کہ وہ لوگ تم سے نفرت کرتے ہیں اور تمہیں تکلیفیں دیتے ہیں۔ 8 اور تم دوبارہ خداوند کی فرماں برداری کرو گے۔ تم اس کے تمام احکام کی تعمیل کرو گے جو آج میں نے تمہیں دیئے۔ 9 خداوند تمہا را خدا تم کو ہر اس چیز میں کامیاب کرے گا جو تم کرو گے۔ وہ تمہیں کئی بچوں کے ساتھ برکت دے گا۔ وہ تمہا ری گا ئیوں میں برکت دے گا۔ ان کے کئی بچھڑے ہوں گے۔ وہ تمہا رے کھیتوں میں برکت دے گا اُس میں اچھی فصلیں ہو ں گی۔ خداوند تمہا رے ساتھ پھرسے خوش ہو گا اور وہ تمہا رے ساتھ اچھا ئی کرے گا جیسا کہ اس نے تمہا رے آباؤاجداد کے ساتھ کیا تھا۔ 10 لیکن تم کو وہ چیزیں کرنی چا ہئے جو خداوند تمہا را خدا کرنے کو کہتا ہے۔ تمہیں اس کے احکام کو ماننا ہو گا اور اس کے قانون پر چلنا ہو گا جو اس تعلیما ت کی کتاب میں لکھے ہیں۔تمہیں خداوند اپنے خدا کی طرف پو رے دل وجان سے لوٹنا چا ہئے۔ تب یہ تمام اچھی چیزیں تمہا رے ساتھ ہوں گی۔
زندگی یا موت
11 “یہ حکم جو میں نے آج تمہیں دیا ہے تمہا رے لئے زیادہ مشکل نہیں ہے یہ تمہا ری پہو نچ سے باہر نہیں۔ 12 یہ حکم جنت میں نہیں تا کہ تم کہو، ’اوپر جنت میں ہمارے لئے کون جا ئے گا اور اسے ہمارے لئے لا ئے گا تا کہ ہم اسکو سُنیں اور اس پر عمل کریں ؟‘ 13 یہ حکم سمندر کی دوسری طرف نہیں تا کہ تم کہو کون سمندر کے پا ر جا ئے گا اور اسے ہمارے لئے لا ئے گا اور ہم عمل کریں گے ؟ 14 نہیں ! لفظ تمہا رے بہت نزدیک ہے یہ تمہا رے مُنہ میں ہے اور تمہا رے دل میں ہے تا کہ تم اس کی اطاعت کرو۔
15 “آج میں نے تمہیں اختیار دیا ہے زندگی اور موت میں اچھا ئی اور بُرائی میں۔ 16 “میں آج تم کو حکم دیتا ہوں کہ خداوند اپنے خدا سے محبت کرو۔ اسکے راستہ پر چلو اور اس کے احکا م کی ، شریعت کی اور اصولوں کی اطاعت کرو۔ تب تم زندہ رہو گے اور تمہا ری قوم زیادہ بڑھے گی۔ اور خداوند تمہا را خدا تمہا ری اس زمین میں برکت دے گا جسے تم اپنے لئے لینے کیلئے داخل ہو رہے ہو۔ 17 لیکن اگر تمہا را دل خداوند کی طرف سے پلٹ گیا اور تم اس کی بات ماننے سے انکار کئے اور اگر گمراہ ہو کر دوسرے خدا ؤں کی پرستش اور خدمت کئے ، 18 “تو تم تباہ کردیئے جا ؤگے۔آج میں تمہیں انتباہ دے رہا ہوں! اگر تم خداوند کی طرف سے پلٹ جا ؤ تو تم دریا ئے یردن کے پار اس زمین میں جس میں تم داخل ہو نے کے لئے تیار ہو اور اپنے لئے لینا چا ہتے ہو لمبے عرصے تک زندہ نہیں رہو گے۔
19 میں آج تمہیں دوراستوں کو چُننے کا اختیار دے رہا ہوں۔ جنت اور زمین کو تمہا رے اختیار کا گواہ بنا رہا ہوں۔ تم زندگی یا موت کی بد دُعا کو چن سکتے ہو اس لئے زندگی کو چُنو تب تم اور تمہا رے بچے زندہ رہیں گے۔ 20 تمہیں خداوند اپنے خدا سے محبت کرنی چا ہئے اور اس کا حکم ماننا چا ہئے۔ اس کو کبھی نہ چھو ڑو کیوں کہ وہ تمہا ری زندگی ہے۔ اور خداوند تمہیں اس ملک میں لمبی زندگی دے گا جسے اس نے تمہا رے آباء و ادجداد ابرا ہیم ، اسحاق، اور یعقوب کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ”
Footnotes
- استثناء 30:6 خداوند …کرے گا خدا تم کو اور تمہاری نسلوں کو ایسا بنا ئے گا کہ تم اس کی فرمانبرداری کرنا چا ہو گے۔
2007 by Bible League International