استثناء 11
Urdu Bible: Easy-to-Read Version
خداوند کو یا د کرو
11 “اس لئے تمہیں خداوند اپنے خدا سے پیار کرنا چا ہئے۔ تمہیں وہی کرنا چا ہئے جو وہ کر نے کے لئے تم سے کہتا ہے۔ تمہیں ہمیشہ اس کی شریعتوں، اُصولوں اور احکاما ت کی تعمیل کر نی چا ہئے۔ 2 اُن بڑے معجزوں کو آج تم یاد کرو جنہیں خداوند نے تمہیں تعلیم دینے کے لئے دکھا یا تھا۔ وہ تم ہی لوگ تھے تمہا رے بچے نہیں جنہوں نے اُن واقعات کو ہو تے ہو ئے دیکھا۔ تم نے دیکھا خداوند کتنا عظیم اور وہ کتنا طاقتور ہے۔ اور تم نے اس کے زور آور کا ر نا موں کو جسے اس نے کیا ، 3 تم نے اسکے معجزوں کو جسے اس نے کیا ، اور اس سارے کا رنا موں کو جسے اس نے مصر کے بادشا ہ فرعون اور اس کے سارے ملک کے لئے کیا دیکھا۔ 4 تمہا رے بچوں نے نہیں۔ تم نے مصر کی فوج ان کے گھو ڑوں ان کے رتھوں کے ساتھ خداوند نے جو کیا دیکھا۔ وہ تمہا را پیچھا کر رہے تھے۔ لیکن تم نے دیکھا خداوند نے انہیں بحر احمر کے پا نی میں ڈُبو دیا تم نے دیکھا کہ خداوند نے انہیں پو ری طرح تباہ کر دیا۔ 5 وہ تم ہی تھے تمہا رے بچے نہیں جنہوں نے خداوند اپنے خدا کو اپنے لئے ریگستان میں سب کچھ اس وقت تک کر تے دیکھا جب تک تم اس جگہ پر آ نہیں گئے۔ 6 تم نے دیکھا خداوند روبن کے خاندان کو الیاب کے بیٹوں داتن اور ابیرام کے ساتھ کیا کیا سبھی بنی اسرا ئیلیوں نے زمین کو مُنہ کی طرح کھو لتے اور آدمیوں کو نگلتے دیکھا اور زمین نے ان کے خاندان، خیمے تمام خادموں اور تمام جانوروں کو نگل لیا۔ 7 وہ تم تھے۔ تمہا رے بچے نہیں جنہوں نے دیکھا کہ خداوند نے بڑے معجزے دکھا ئے۔
8 اس لئے آج جو حکم تمہیں دے رہا ہوں اُن سب کی تعمیل کرنی چا ہئے تب تم طا قتور بنو گے۔ اور تب تم دریا کو پا ر کر نے کے قابل ہو گے اور اس ملک کے لوگ جس میں دا خل ہو نے کیلئے تم تیار ہو۔ 9 اس ملک میں تمہا ری عمر لمبی ہو گی۔ یہ وہی ملک ہے جسے خداوند نے تمہا رے آ با ء و اجداد اور ان کی نسلوں کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ دودھ اور شہد کی سر زمین ہے۔ [a] 10 جو ملک تم حا صل کرو گے وہ مصر کی طرح نہیں ہے جہاں سے تم آئے ہو۔ مصر میں تمہیں بیج بو نا پڑ تا تھا اور پھر باغ کی طرح سینچا ئی کرنی پڑتی تھی۔ 11 لیکن جو ملک تم جلد ہی پا ؤ گے ویسا نہیں ہے اسرا ئیل میں پہا ڑ اور وادیاں ہیں۔ یہاں کی زمین بارش سے پا نی حاصل کرتی ہے جو آسمان سے برستی ہے۔ 12 خداوند تمہا را خدا زمین کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ خداوند تمہا را خدا سال کے شروع سے آخر تک تمہا ری زمین کی پہریداری کرتا ہے۔
13 “تمہیں جو حکم میں آ ج دے رہا ہوں اسے تمہیں غور سے سننا چا ہئے خداوند سے محبت اور اس کی خدمت پو رے دل وجان سے کرنی چا ہئے اگر تم ویسا کرو گے۔ 14 تو میں ٹھیک وقت پر تمہا ری زمین کے لئے بارش بھیجوں گا تب تم اپنا اناج ، نئی مئے اور تیل جمع کرو گے۔ 15 اور میں تمہا رے کھیتوں میں تمہا رے مویشیوں کے لئے گھا س اُ گاؤں گا تمہا رے کھانے کے لئے بہت زیا دہ ہو گا۔
16 لیکن ہو شیار رہو۔ اپنے آ پ کو لا لچ میں پھنسا کر دیوتا ؤں کی پرستش اورخد مت کرنے کے لئے انکی طرف مُڑ نے نہ دو۔ 17 اگر تم ایسا کرو گے تو خداوند تم پر غصّہ کریگا وہ آسمان کو بند کر دیگا اور بارش نہیں ہو گی زمین سے فصل نہیں اُ گے گی اور تم اس اچھے ملک میں جلد مر جا ؤ گے جسے خداوند تمہیں دے رہا ہے۔
18 جن احکاما ت کومیں تمہیں دے رہا ہوں اسے یا د رکھو۔ تم انہیں اپنے دل میں بسالوں۔ تم انہیں لکھ لو۔ اور اپنے ہا تھوں میں باندھ لو اور اپنی پیشانی پر پہن لو۔ 19 اُن شریعت کے اُصولوں کی تعلیم اپنے بچوں کو دو ان کے متعلق اپنے گھر میں بیٹھو سڑک پر ٹہلتے اور لیٹے ہو ئے اور جاگتے ہو ئے بتا یا کرو۔ 20 ان احکاما ت کو اپنے گھر کے دروازوں اور پھاٹکوں پر لکھو۔ 21 تب تم اور تمہا رے بچے اس ملک میں لمبے عرصے تک رہیں گے جسے خداوند نے تمہا رے آبا ء و اجداد کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ تم اس وقت تک رہو گے جب تک زمین کے اوپر آسمان رہے گا۔
22 “ہو شیار رہو کہ تم اس ہر حکم کی تعمیل کر تے رہو جس کی تعمیل کر نے کے لئے میں نے تم سے کہا ہے۔خداوند اپنے خدا سے محبت کرو اس کے بتا ئے ہو ئے سب راستوں پر چلو اور اس پر بھروسہ رکھنے وا لے بنو۔ 23 جب تم اس ملک میں جا ؤگے تب خداوند ان سبھی دوسری قو موں کو طا قت کے زور سے باہر کرے گا تم ان قوموں سے زمین لو گے جو تم سے بڑے اور طا قتور ہیں۔ 24 وہ تما م زمین جس پر تم چلو گے تمہا ری ہو گی۔ تمہا را ملک جنو ب میں ریگستان سے لے کر مسلسل شُمال میں لبنان تک ہو گا۔ یہ مشرق میں دریا ئے فرات سے لے کر مسلسل متوسط سمندر ( بحر روم ) تک ہو گا۔ 25 کو ئی آدمی تمہا رے خلا ف کھڑا نہیں ہو گا خداوند تمہا را خدا ان لوگوں کو تم سے خوفزدہ کرے گا جہاں بھی تم اس ملک میں جا ؤگے یہ وہی ہے جس کے لئے خداوند نے پہلے تم سے وعدہ کیا تھا۔
اسرا ئیلیوں کے لئے انتخاب: دُعا ء یا بد دُعاء
26 “ آج میں تمہیں دُعا یا بد دُعا میں سے ایک چُننے دے رہا ہوں۔ 27 تمہیں برکت و فضل ہو گا اگر تم خداوند اپنے خدا کے احکاما ت کی تعمیل کرو گے جسے کہ میں آج تمہیں دے رہا ہوں۔ 28 لیکن تم بد دعا پا ؤ گے اگر تم خداوند اپنے خدا کے احکاما ت کی تعمیل سے انکا ر کر جا ؤ گے۔ اور اگر اس راستے سے جن راستے پر چلنے کا آج میں حکم دے رہا ہوں مُڑ جا ؤ گے اور ان دیوتا ؤں کی پرستش کرو گے جنہیں تم جانتے نہیں ہو۔
29 “جب خداوند تمہا را خدا تمہیں اس ملک میں لے جا تا ہے جہاں تم جانے کی توقع رکھتے ہو۔ تمہیں جر زیم پہا ڑ کے چو ٹی پر دعا ؤں کو ضرور پڑھنا چا ہئے اور تمہیں عیبال پہا ڑ کی چوٹی پر بد دعا ؤں کو ضرور پڑھنی چا ہئے۔ 30 یہ پہا ڑ دریا ئے یردن کی دوسری طرف کنعانی لو گوں کے ملک میں ہے جو وادی یردن ندی میں رہتے ہیں۔ یہ پہا ڑ جلجال شہر کے نزدیک مورہ کے بلو ط کے درختوں کے قریب مغرب کی طرف ہے۔ 31 “تم دریا ئے یردن کو پا ر کر کے جا ؤ گے۔ تم اس ملک کو لوگے جسے خداوند تمہا را خدا تم کو دے رہا ہے۔ یہ ملک تمہا را ہو گا۔ جب تم اس ملک میں رہنے لگو تو ، 32 اُن سبھی احکام اور اُصولوں کی تعمیل ہو شیاری سے کرو جنہیں آج میں تمہیں دے رہا ہوں۔
Footnotes
- استثناء 11:9 یہ ․ ․ ․ سر زمینادبی طور پر یہ سر زمین ہر قسم کی اچھی چیزوں سے بھری ہوئی ہے۔
2007 by Bible League International