Add parallel Print Page Options

جنسی تعلقات کے بارے میں اُصول

18 خدا وند نے موسیٰ سے کہا ' “بنی اسرائیلیوں سے کہو میں تمہارا خدا وند ہوں۔ یہاں آنے کے پہلے تم لوگ مصر میں تھے۔ تمہیں وہ نہیں کرنا چاہئے جو وہ لوگ وہاں کرتے ہیں۔ میں تم لوگوں کو کنعان لے جا رہا ہوں۔ تم لوگوں کو وہ نہیں کرنا چاہئے جو تم لوگوں نے اس ملک میں کئے۔ اور تم لوگوں کو ان کی شریعت پر عمل نہیں کر نا چاہئے۔ تمہیں میری شریعت پر عمل کرنا چاہئے اور میرے اصولوں پر رہ کر اس کے مطابق سلوک کر نا چاہئے۔ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ اس لئے تمہیں میرے اصولوں اور فیصلوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اور اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو وہ انکی بدولت جئے گا۔ میں خدا وند ہوں۔

“تمہیں تمہارے اپنے قریبی رشتہ داروں سے کبھی جنسی تعلقات نہیں رکھنے چاہئے۔ میں خدا وند تمہارا خدا ہوں۔ “تمہیں کبھی اپنے باپ اور ماں سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے۔ تمہیں اپنی ماں سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ وہ تمہاری ماں ہے تمہیں اپنے باپ کی بیوی [a] سے بھی جنسی تعلقات نہیں کرنا چاہئے ، کیوں کہ اسکا برہنہ پن صرف تمہارے باپ کا ہے۔

“تمہیں اپنی بہن سے جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ چاہے وہ تمہارے باپ کی بیٹی ہو یا تمہاری ماں کی بیٹی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تمہاری اس بہن کی پرورش تمہارے گھر میں ہوئی یا کسی دوسری جگہ۔

10 “تمہیں اپنی پوتیوں ، نواسیوں سے بھی جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ ان کے برہنہ پن کی حفاظت کرنا تمہاری ذمہ داری ہے ( جب تک وہ شادی نہ کر لیں )۔

11 “اگر تمہارے باپ اور انکی بیوی کی کوئی بیٹی ہو تو وہ تمہاری بہن ہے۔ تمہیں اس کے ساتھ جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔

12 اپنے باپ کی بہن کے ساتھ تمہیں جنسی تعلقات نہ کرنا چاہئے۔ کیوں کہ وہ تمہارے باپ کے قریبی رشتہ دار ہے۔ 13 “تمہیں اپنی ماں کی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات نہ کر نا چاہئے۔ کیو نکہ وہ تمہا ری ماں کی قریبی رشہ دار ہے۔ 14 “تمہیں اپنے باپ کے بھا ئی کی بے عزتی نہیں کر نی چا ہئے۔ اور اُ س کی بیوی کے ساتھ جنسی تعلق نہیں کر نا چا ہئے وہ تمہا ری چچی ہے۔

15 “تمہیں اپنی بہو کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ وہ تمہا رے بیٹے کی بیوی ہے۔ تمہیں اس کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔

16 تمہیں اپنے بھا ئی کی بیوی کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ اس کا برہنہ پن صرف تمہا رے بھا ئی کا ہے۔

17 تمہیں کسی عورت اور اس کی بیٹی یا اس کی پو تی یا نواسی کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کر نا چا ہئے۔ وہ اس کے بیٹے کی بیٹی یا اس کی بیٹی کی بیٹی ہے۔ وہ لوگ اس کے قریبی رشتے دار ہیں۔ اس لئے اُن کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنا دہشت ناک ہے۔

18 جب تک تمہا ری بیوی زندہ ہے تمہیں اس کی بہن کو دُوسری بیوی نہیں بنا نا چا ہئے۔ یہ بہنوں کو ایک دوسرے کا دُشمن بنا دے گا۔ تمہیں اپنی بیوی کی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔

19 “تمہیں کسی عورت کے ساتھ اس کے ایّام ماہوا ری کے دوران جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ کیو نکہ اُن دنوں کے دوران وہ نا پاک رہتی ہے۔

20 تمہیں اپنی پڑوسی کی بیوی سے جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے۔ یہ تمہیں صرف نا پاک بنا ئے گی۔

21 “تمہیں اپنے بچوں میں سے کسی کو مولک [b] کے لئے قربانی کے طور پر پیش نہیں کر نا چا ہئے۔ اگر تم ایسا کرتے ہو تو تم اپنے خدا کے نام کی رسوا ئی کرو گے۔میں خداوند ہوں۔

22 تمہیں کسی آدمی کے ساتھ اُس طرح جنسی تعلقات نہیں کرنا چا ہئے جیسا کسی عورت کے ساتھ کیا جا تا ہے۔ یہ بھیانک گنا ہ ہے۔

23 “کسی جانور کے ساتھ تمہا را جنسی تعلق نہیں ہو نا چاہئے۔ یہ صرف نا پاک کریگا۔ عورت کو بھی کسی جانور کے ساتھ جنسی تعلق نہیں کرنا چا ہئے یہ بھیانک اوندھی بات ہے۔

24 “اِن بُرے کاموں میں سے کسی سے بھی اپنے آپ کو نا پاک نہ کرو۔ میں قوموں کو تمہا رے سامنے سے ہٹا تا ہوں کیوں کہ ان لوگوں نے ان بھیانک گنا ہ کو کئے ہیں۔ 25 اُنہوں نے پوُرے ملک کو نا پاک کیا انکے ملک کو انکے اعمال کی وجہ سے سزا دی گئی تھی۔ اور وہ ملک اُ سمیں رہنے وا لوں کو اُ گل کر با ہر کر دیگا۔

26 “اس لئے تم میری شریعت اور اُ صو لوں کی تعمیل کرو۔ تمہیں اُن میں سے کو ئی بھیانک گنا ہو ں کو نہیں کر نا چا ہئے۔ یہ شریعت اسرائیل کے شہریوں اور جو غیر ملکی تمہا رے درمیان رہتے ہیں اُن کے لئے ہے۔ 27 جو لوگ تم سے پہلے اس سر زمین پر تھے اُنہوں نے یہ سبھی بھیانک کام کئے جس سے وہ سر زمین گندی ہو گئی تھی۔ 28 اگر تم بھی وہی کام کرو گے تو تم زمین کو ایک نا پاک جگہ بنا دوگے اور یہ تم لوگوں کو بھی ویسے ہی اُگل کر با ہر کرے گی جیسے تم سے پہلے رہنے وا لی قوموں کو کیا گیا۔ 29 جوکو ئی بھی ان بھیانک گنا ہوں کو کرتا ہے تو انلوگوں کو اپنے لوگوں سے الگ کر دیا جا ئے گا۔ 30 ان بھیانک گنا ہوں کو کر نے سے باز رہنے میں تمہیں ہوشیار رہنا چا ہئے جن گنا ہوں کو تم سے پہلے لوگوں نے کیا۔ اس لئے ان گنا ہوں کو کر کے نا پاک مت ہو جا ؤ۔ میں تمہا را خداوند خدا ہوں۔”

Footnotes

  1. احبار 18:8 باپ کی بیویاُس کا مطلب سوتیلی ماں-
  2. احبار 18:21 مولک جھو ٹا خدا ، لو گ اکثر اپنے بچوں کو مولک کی پر ستش کے لئے ماردیا کر تے ہیں۔