Add parallel Print Page Options

11 پھر خدا نے کہا ، “زمین گھاس اور دانوں کو پیدا کرنے والے پودے اور میوے کے درخت اُگائے اور میوے کے درخت بیج والا پھل پیدا کرے۔ اور ہر ایک درخت اپنی ہی نسل کا بیج پیدا کرے۔” اور ایسا ہی ہوا۔

Read full chapter

12 زمین نے گھاس اور اناج پیدا کرنے والے پودوں کو اُ گایا اور بیج والے پھل کے درختوں کو اگایا اور ہر ایک درخت نے اپنی ہی نسل کا بیج پیدا کیا۔ خدا نے دیکھا کہ یہ سب اچھا ہے۔

Read full chapter

21 پھر اسی طرح خدا نے سمندر میں بڑی جسامت و حجم رکھنے والے جانوروں کو پیدا کیا۔ سمندر میں تیرنے وا لے ہر قسم کے جانداروں کو اور بازووپرَ رکھنے وا لے ہر قسم کے پرندوں کو خدا نے پیدا کیا۔ اور خدا کو یہ ساری (مخلوق) بھلی لگی۔

Read full chapter

چھٹا دن۔ خشکی کے چوپا ئے اور انسان

24 تب خدا نے کہا ، “زمین مختلف قسم کے جانداروں کو اُن کی ذات کی مناسبت سے پیدا کرے۔ ہر قسم کی بڑی جسامت وا لے جانور اور رینگنے والے چھو ٹے جا نور پیدا ہو کر ان میں اِضافہ ہو۔” اور ایسا ہی ہوا۔

Read full chapter

25 اِسی طرح خدا نے ہر قسم کے جانور پیدا کئے۔ خدا نے وحشی جانوروں اور پالتو جانوروں اور رینگنے وا لے جانوروں کو پیدا فرما یا۔ اور خدا نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔

Read full chapter